علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بزرگ مسافر سے ہیروئن اورآئس منشیات برآمد

طالب فریدی  پير 4 جنوری 2021
لاکھوں روپے مالیت کی منشیات 1.376کلو گرام ہیروئن اور 202 گرام آئس شامل ہیں . فوٹو : فائل

لاکھوں روپے مالیت کی منشیات 1.376کلو گرام ہیروئن اور 202 گرام آئس شامل ہیں . فوٹو : فائل

 لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بزرگ مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس منشیات برآ مد ہوئی جو وہ بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بحرین اسمگل کر رہا تھا جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسے پکڑ لیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران بزرگ مسافر کے ٹرالی بیگ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی۔

منشیات میں 1.376کلو گرام ہیروئن اور 202 گرام آئس شامل ہیں، ملزم زنزیر گل جو کہ خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے اور لاہور سے بحرین جا رہا تھا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔