عامر خان کی دھوم تھری کا 10 دنوں میں ریکارڈ توڑ 300 کروڑروپے سے زائد کا بزنس

ویب ڈیسک  پير 30 دسمبر 2013
 پہلے روز سے ریکارڈ کے جھنڈے گاڑھنے والی دھوم تھری اب تک بالی ووڈ کی تیسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے۔   فوٹو؛فائل

پہلے روز سے ریکارڈ کے جھنڈے گاڑھنے والی دھوم تھری اب تک بالی ووڈ کی تیسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے۔ فوٹو؛فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر کی فلم دھوم تھری نے بالی ووڈ باکس آفس پر تہلکہ مچا رکھا ہے، فلم دنیا بھر میں 10 دنوں کے دوران 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

یش راج فلمز کے بینر تلے  بننے والی فلم دھوم کے اس سیکوئل نے کاروبار کے لحاظ سے حقیقت میں ہی دھوم مچادی ہے، 20 دسمبر کو بھارت کے 4 ہزار سے زائد سینما گھروں کی زینت بننے والی دھوم تھری اب تک اپنے ملک میں 211 کروڑ جب کہ دیگر ممالک میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے، ریلیز کے پہلے روز سے ریکارڈ کے جھنڈے گاڑھنے والی فلم اب تک بالی ووڈ کی تیسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے تاہم دھوم تھری کی صرف پہلے روز کی کمائی 36 کروڑ روپے تھی جو کسی بھی بھارتی فلم کی ایک دن کی کمائی کا نیا ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل شاہ رخ کی ’’چنائے ایکسپریس‘‘ 15 روز میں 277 کروڑ جب کہ ہریتھک روشن کی ’’کرش تھری‘‘ نے بھارتی سینما گھروں میں 10 دنوں کے دوران 244 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔