وزیراعظم ریلیف پیکیج میں کرپشن کی دوبارہ تحقیقات شروع

حسیب حنیف  منگل 5 جنوری 2021
پہلی رپورٹ جاری نہیں کی گئی، دوبارہ انکوائری درست نہیں، چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز۔ فوٹو: فائل

پہلی رپورٹ جاری نہیں کی گئی، دوبارہ انکوائری درست نہیں، چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  وزرات صنعت و پیدوار کی طرف سے وزیراعظم ریلیف پیکیج میں کرپشن کی دوبارہ تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

چئیرمین یوٹیلٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے وزارت صنعت و پیداوار کو خط لکھ کر تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وزرات نے یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج میں کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ جاری نہیں کی، سیکریٹری صنعت و پیداوار تحقیقاتی رپورٹ جاری کریں۔

وزرات صعنت و پیدوار نے ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے میرے اوپر الزامات کی انکوائری کرائی تھی، میں نے الزامات کا تحریری جواب دیا، خود بھی پیش ہوا، کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ کو مجھ سے شیئر نہیں کیا گیا، وزرات نے اسی معاملے پر دوبارہ انکوائری کا آرڈر دیدیا جو درست نہیں، پہلی انکوائری رپورٹ جاری کی جائے، دوبارہ انکوائری کیلیے بھی پیش ہونے کیلیے تیار ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔