- ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار
- ایشیاکپ کے مستقبل کیلئے پی سی بی کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی
- امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
ڈربن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

بھارت کی پوری ٹیم میچ کے آخری دن 223 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فوٹو: اے ایف پی
ڈربن: دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرا کر ون ڈے کے بعد ٹیسٹ سیریز بھی 0-1 سے اپنے نام کرلی۔
ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان جنوبی افریقا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا، الویرو پیٹرسن 31 اور کپتان گریم اسمتھ 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس سے قبل بھارت نے جب 68 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر پانچویں اور آخری دن کے کھیل کا آغاز کیا تو بھارتی بیٹسمین جیسے بیٹنگ کرنا ہی بھول گئے جس کا افریقن بولروں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور پوری ٹیم 223 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اجنکیا رہانے 96 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جنوبی افریقا کے رابن پیٹرسن، ڈیل اسٹین اور ورنون فلینڈر نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب 4 اور 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو شیکھر دھون ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 41 کے مجموعی اسکور پر 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پہلی اننگز میں مرلی وجے اور چیتیشور پوجارا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب 97 اور 70 کی اننگز کھیلی، دونوں کھلاڑی ڈیل اسٹین کا شکار ہوئے، پہلی اننگز میں بھی اجنکیا رہانے نے شاندار نصف سنچری اسکور کی جس کی مدد سے بھارتی ٹیم مجموعی طور پر 334 رنز بنا سکی۔
جنوبی افریقا نے بھارت کے 334 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 500 رنز بنا کر 166 رنز کی واضح برتری حاصل کی، اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے جیکس کیلس نے سنچری اسکور کرکے میچ کو اپنے لئے انتہائی یادگار بنایا اور ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا، اے بی ڈیویلیرز نے 74، الویرو پیٹرسن نے 62 اور رابن پیٹرسن نے بھی 61 رنز بنا کر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، بھارت کے روندرا جدیجا نے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 6 افریقی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ آخری دن کے آخری لمحات میں بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوگیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔