- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
مریم نواز فیس سیونگ کیلئے گرفتار ہونا چاہتی ہیں، فردوس عاشق اعوان
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنی ساکھ بچانے کیلئے چاہتی ہیں کہ انہیں پکڑ کر جلد جیل بھیج دیا جائے۔
فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ میں 100 میگاواٹ کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں جس سے سستی بجلی حاصل ہوگی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کی ذمہ داری نبھائے گی، گزشتہ حکومت نے توانائی کے مہنگے منصوبوں سے نقصان پہنچایا، ترقی کا سفر رائیونڈ تک محدود تھا، اب پورے ملک میں وسیع ہوگیا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے میں مولانا فضل الرحمان کو بطور ڈھال استعمال کرکے مدرسے کے طالبعلم لائے گئے، آپ ابھی کیپٹن صفدر کو مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ چومتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، انھیں ایک دوسرے کے قدم چومتے ہوئے بھی دیکھیں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے لوٹ مار کو عزت کا بیانیہ اپنا لیا، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے ساتھ ہاتھ کر دیا،ان لوگوں کی آپس میں آنکھیں مل رہی ہیں نا نظریہ، مریم بی بی اور شوباز شریف پہلے ایک پیج پر آئیں، بلاول بھٹو لکا چھپی کی وجہ سے ویڈیو لنک پر آ گئے ہیں، اب یہ ایک دوسرے سے آنکھ ملانے کے قابل نہیں رہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آصف زرداری کا استعفے نہ دینے کا اعلان پی ڈی ایم پر خنجر بن کرچلا، مریم بی بی تاریخیں دیتی رہیں گی، انہیں عوام کی پذیرائی نہیں ملے گی، مریم بی بی چاہتی ہیں انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ فیس سیونگ ملے، پی ڈی ایم نے آصف زرداری کے ہاتھ پر بیعت کی، لیکن آصف زرداری نے ہاتھ جھٹک لیا، جلد ہی مولانا بھی جھٹک لیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔