کسٹم ڈیوٹی و دیگر ٹیکسز کی وصولیوں کا حجم مقررہ اہداف سے زائد ریکارڈ

احتشام مفتی  بدھ 6 جنوری 2021
ایک ارب 5کروڑ 16لاکھ روپے کے اضافے سے 95 ارب 50 کروڑ 51 لاکھ 60ہزار روپے کی وصولیاں کیں۔
فوٹو: فائل

ایک ارب 5کروڑ 16لاکھ روپے کے اضافے سے 95 ارب 50 کروڑ 51 لاکھ 60ہزار روپے کی وصولیاں کیں۔ فوٹو: فائل

 کراچی: رواں مالی سال کسٹم ڈیوٹی سمیت دیگر ٹیکسوں کی وصولیوں کا حجم مقررہ اہداف سے زائد ریکارڈ کیاگیاہے۔

ملک میں بڑھتی ہوئی درآمدی سرگرمیوں کے باعث رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کسٹم ڈیوٹی سمیت دیگر ٹیکسوں کی وصولیوں کا حجم مقررہ اہداف سے زائد ریکارڈ کیاگیاہے۔

پاکستان کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر2020 کے دوران ڈیوٹی کی مد میں ایک ارب 5کروڑ 16لاکھ روپے کے اضافے سے 95 ارب 50 کروڑ 51 لاکھ 60ہزار روپے کی وصولیاں کیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔