- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
کم عمر مردوں سے شادی کرنے والی بالی ووڈ اداکارائیں
ممبئی: پاکستان اور بھارت میں یہ رواج عام ہے کہ خاندان والے شادی کے وقت اس بات پر خصوصی طور پر دھیان دیتے ہیں کہ لڑکی عمر میں لڑکے سے چھوٹی ہو۔ لیکن محبت کرنے والے عمر نہیں دیکھتے۔ بالی ووڈ میں چند ایسی جوڑیاں ہیں جن میں لڑکی کی عمر لڑکے سے زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود نہ صرف ان کی شادی قائم ہے بلکہ یہ جوڑیاں بہت خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔
پریانکا چوپڑا
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ گلوکار و اداکار نک جونس کی عمروں کے درمیان 10 سال کا فرق ہے۔ پریانکا نک سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں لیکن اس کے باوجود یہ جوڑی انتہائی خوشگوار زندگی گزاررہی ہے اور ان دونوں نے ثابت کیا ہے کہ خوشگوار شادی شدہ زندگی کے لیے لڑکی کی عمر کا لڑکے سے زیادہ یا کم ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔
بپاشا باسو
اداکارہ بپاشا باسو نے بھارتی ٹی وی کے اداکار کرن سنگھ گروور سے 2016 میں شادی کی تھی۔ بپاشا اپنے شوہر سے 3 سال بڑی ہیں اور اس جوڑی کا شمار بھی بالی ووڈ کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ہے۔
ارمیلا ماٹونڈکر
بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے کشمیری بزنس مین اور ماڈل محسن اختر میر سے 2016 میں شادی کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارمیلا اپنے شوہر سے 10 سال بڑی ہیں۔ لیکن عمروں کا یہ فرق کبھی اس جوڑی کے درمیان نہیں آیا۔
ایشوریا رائے بچن
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن سے 2 سال بڑی ہیں۔ یہ جوڑی 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی آرادھیارائے بچن ہے۔
فرح خان
بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور ہدایت کارہ فرح خان بھی اپنے شوہر شریش کندرا سے عمر میں 12 سال بڑی ہیں۔ دونوں کے تین بچے ہیں۔
سوہا علی خان
اداکار سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان اپنے شوہر کنال کیمو سے 4 سال بڑی ہیں۔ لیکن ان کی محبت کے درمیان عمر کا یہ فرق کبھی نہیں آیا۔
شلپا شیٹھی
اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے درمیان چند ماہ کا ہی فرق ہے۔ شلپا راج سے چند ماہ بڑی ہیں۔
نیہا دھوپیا
اداکارہ نیہا دھوپیا بھی اپنے شوہر انگد بیدی سے عمر میں دو سال بڑی ہیں۔ اور دونوں ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔