لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے نرسنگ ہاسٹل میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

شاہدہ پروین  جمعرات 7 جنوری 2021
1122 فائر فائٹرز نے 45 منٹ میں آگ پر قابو پالیا فوٹو: ایکسپریس

1122 فائر فائٹرز نے 45 منٹ میں آگ پر قابو پالیا فوٹو: ایکسپریس

 پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے آنا فانا تمام اشیاء کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے اقدامات کرکے 45 منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نرسنگ ہاسٹل کے ایک کمرے لگی، واقعہ گیس لیکیج کے باعث ہوا ہے، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے.البتہ کمرے میں بعض سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔