پاکستان کا گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک  جمعرات 7 جنوری 2021
صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد - فوٹو: آئی ایس پی آر

صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی کامیاب تجربے پر سائنسدانوں کو مبارکباد - فوٹو: آئی ایس پی آر

 اسلام آباد: پاکستان نے دشمن کے علاقے میں دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے، ملکی طور پر تیار کردہ فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم 140 کلومیٹر کے فاصلے تک روایتی ہتھیار لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فتح ون ملٹی لانچ راکٹ ویپن سسٹم سے پاک فوج کی دشمن کے ٹھکانوں کو دور تک نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور جوانوں کو مبارکباد دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔