- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
- معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
- حب میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد جاں بحق
- افغانستان؛ سردی کی موجودہ لہر میں جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہوگئی
- سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے پی ایس پر 46 کروڑ رشوت لینے کا مقدمہ درج
- چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع
- کراچی، موبائل فون کے سافٹ ویئر انجنیئر سمیت چھ ڈاکو گرفتار
- بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، وزیر پانی و بجلی
- لاہور قلندرز کی کٹ شاہین آفریدی ڈیزائن کررہے ہیں، فرنچائز
- امپورٹڈ حکومت نے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا، عمران خان
سب سے بڑے صنعتی علاقے میں گیس لوڈ شیڈنگ پر احتجاج، دھرنا یا تالا بندی کا اعلان جمعرات کو ہوگا

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نے دونوں آپشن پر غور کے لیے جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، حتمی فیصلے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔ فوٹو : محمد نعمان/ ایکسپریس
کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی علاقے سائٹ کی انڈسٹریز کو قدرتی گیس کی بندش کے خلاف سائٹ ایسوسی ایشن نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے یا پھراحتجاجاً صنعتوں کو تالا لگا کر 5 لاکھ سے زائدمزدوروں کو بیروزگار کرنے کی دھمکی دی ہے۔
سائٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدارو ں کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں دھرنا دینے یا پھر صنعتوں کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گااور جمعرات تک باقاعدہ طور پر لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائے گا۔ سائٹ کی صنعتوں کو ان کی مطلوبہ طلب کے مقابلے میں 20 سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم فراہم کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے صنعتی سرگرمیاں ہفتے میں 5 دن شدید متاثر ہو رہی ہیں اور 2 دن میں گیس سے استفادہ کرنا کسی صورت ممکن نہیں۔
سائٹ کی صنعتوں کے لیے مجموعی طور پر70 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی ضرورت ہے لیکن یہاں 45 سے 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے جس سے صنعتوں کے بوائلر بھی گرم نہیں ہو پاتے اور گیس غائب ہو جاتی ہے، اس طرح صنعتی سرگرمیاں پورے ماہ میں صرف 12 دن ہوتی ہے، باقی دن صنعتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہو چکی ہے۔
اس صورتحال سے صنعتکار بدحالی سے دوچار ہوتے جا رہے ہیں، کراچی میں 7 صنعتی زونز ہیں، سائٹ کا صنعتی علاقہ واحد ہے جہاں صنعتوں کو گیس کی قلت کا سامنا ہے، سائٹ کا صنعتی علاقہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار کا 25 تا 30 فیصد اور ملکی برآمدات میں 20 سے 25 فیصد کا حصے دار ہے اور اس علاقے سے 5 لاکھ افراد کا روزگار وابستہ ہے۔
سائٹ کے صنعت کاروں نے بتایا کہ صنعتوں کو گیس کی کمی کی شکایت عام ہونے کے بعد مجبوراً جنرل باڈی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں صرف 2 آپشن پر غور کیا جائے گا جس میں پہلا آپشن سائٹ انڈسٹری کو مختص گیس کوٹہ کے مطابق قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا ہوگا جبکہ دوسرا آپشن صنعتوں کا تالا لگا کر مزدوروں کو فارغ کرنا ہو گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔