متحدہ کے نظریے میں تمام قومیتوں کے حقوق پنہاں ہیں، اقلیتی رہنما

ایکسپریس اردو  پير 9 جولائی 2012
 بشپ یعقوب پال کی سربراہی میںوفد کی کنور خالد یونس اور کنور نوید جمیل سے ملاقات

بشپ یعقوب پال کی سربراہی میںوفد کی کنور خالد یونس اور کنور نوید جمیل سے ملاقات

کراچی: لاہور سے تعلق رکھنے والے یونائیٹڈ بشپ کونسل پاکستان کے چیئرمین بشپ یعقوب پال کی سربراہی میں16رکنی نمائندہ وفد نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور خالد یونس اور کنور نوید جمیل سے ملاقات کی، وفد میں پاکستانی منارٹی موومنٹ کے چیئرمین سلیم گپیل،پاکستان کرسچن تھنکر فورم کے چیئرمین چوہدری کرامت الیاس، وائس چیئرمین ضیا کھوکھر، جنرل سیکریٹری یونائیٹڈ بشپ کونسل صادق ایم بھٹی کے علاوہ کراچی سے تعلق رکھنے والے کرسچن کمیونٹی کے مذہبی رہنما بھی شامل تھے، ملاقات میں بشپ یعقوب پال نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے فکر و فلسفہ اور نظریے میں ہی تمام قومیتوں اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق پنہاں ہیں ۔

آرٹیکل 2-A کے خاتمے کے سلسلے میں ڈاکٹر فاروق ستار ہماری مدد و رہنمائی کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ 11اگست 1947 کو قائداعظم نے فرمایا تھا کہ آج ریاست کے تمام افراد برابر کے شہری ہیں اور انھیں اپنے مذاہب کے مطابق عبادت کا حق بھی حاصل ہے، رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد کی نائن زیرو آمد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین اقلیتوں کے حقوق کے نگہباں ہیں، اس موقع پر نادیہ گبول ، ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج عبدالاحد، جوائنٹ انچارج رشید خان اور اراکین بھی موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔