- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
اپنا کھانا خود گرم کرنے والا لنچ باکس
نیویارک: اب لنچ باکس میں چولہا اور مائیکروویو بھی ساتھ رکھ کر گھومیں، ہیٹ باکس نامی ایجاد یو ایس بی سے چارج ہوتی ہے اور اندر موجود کھانے کو فوری طور پر گرم کرکے اسے کھانے کے قابل بناتی ہے۔
آج کے تیزرفتار دور میں ہر جگہ کھانا گرم کرکے نہیں کھایا جاسکتا کیونکہ سفر میں ہر جگہ مائیکروویو اون یا بجلی کی سہولت موجود نہیں ہوتی، اسی لیے ہیٹ باکس تیار کیا گیا ہے جو بھاپ کی بدولت اندر رکھے کھانے کو گرم کرتا ہے۔ اس طرح آپ کسی بھی وقت گرم اور مزیدار کھانا کھاسکتے ہیں۔
ہالینڈ کے ایک انجنیئر نے کھانے کو گرم رکھنے والا لنچ باکس بنایا ہے جسے آپ چارج کرنے کے بعد کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔ کھانے سے قبل بس اتنا کرنا ہوگا کہ سوئچ آن کردیں جس کے بعد اندر موجود اسٹیم غذا کو اچھی طرح گرم کردیتی ہے۔
اس کے لیے صرف 20 ملی لیٹر پانی اندر انڈیلنا ہوتا ہے جو اندر موجود اسٹیل کے برتن میں چلا جاتا ہے۔ اس کے اوپر ایک ڈھکنا رکھ کر کھانے کو بند کیا جاسکتا ہے اور یوں گرم بھاپ کھانے کے ہر حصے سے ہوتی ہوئی اسے فوری طور پر گرم کردیتی ہے۔
آپ کا جب جب گرما گرم کھانے کا دل چاہے تو اوپر کا ڈھکنا کھولیں اور اندرکی پرت کو اتاریں اور باہر کا بٹن دبادیں جس سے اسٹیل کے اندر دھاتی مٹیریئل گرم ہوگا اور اس کے ساتھ پانی کھول کر اندر گھومنے لگے گا۔ لنچ باکس میں موجود اندرونی والو بھاپ کا دباؤ برقرار رکھتے ہیں اور یوں برتن کے اندر کا دباؤ خوف ناک حد تک بلند نہیں ہوتا۔
اس طرح آپ ایپ کے ذریعے بھی لنچ پاکس کی حرارت کو کم، درمیانہ اور بلند پر رکھ سکتے ہیں۔ اس لنچ باکس چولہے کی قیمت 150 ڈالر رکھی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔