خطرناک حادثے کا شکار ہونے والے مائیکل شوماکر کی حالت بدستور تشویشناک

ویب ڈیسک  پير 30 دسمبر 2013
مائیکل شوماکر نے حادثے کے وقت حفاظتی ہیلمٹ پہنا ہوا تھا جس کے باعث وہ کسی حد تک محفوظ رہے، اسپتال انتظامیہ  فوٹو: فائل

مائیکل شوماکر نے حادثے کے وقت حفاظتی ہیلمٹ پہنا ہوا تھا جس کے باعث وہ کسی حد تک محفوظ رہے، اسپتال انتظامیہ فوٹو: فائل

برلن: اسکینگ کے دوران خطرناک حادثے کا شکار ہونے والے فارمولا ون کار ریسنگ کے سابق چیمپئن مائیکل شوماکر کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق شوماکر کو حادثے کے باعث سر پر شدید چوٹ آئی ہے جس کے بعد وہ کومے میں چلے گئے تاہم گزشتہ رات سے اب تک ان کی 2 سرجریز کی جاچکی ہیں لیکن اب بھی ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ مائیکل شوماکر نے حادثے کے وقت حفاظتی ہیلمٹ پہنا ہوا تھا جس کے باعث وہ کسی حد تک محفوظ رہے ورنہ ہیلمٹ کے بغیر اس طرح کے خطرناک حادثے کے بعد وہ بچ نہ پاتے۔

واضح رہے کہ فارمولا ون کار ریسنگ میں 7 مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والے جرمن ڈرائیور کو يہ حادثہ گزشتہ روز یورپی پہاڑی سلسلے کوہ الپس میں اسکینگ کے دوران پیش آیا جس کے بعد انہیں علاج کے لئے فوری طور پر  ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔