پاپ کے ساتھ روایتی موسیقی کوبھی زندہ رکھناہوگا،حسن جہانگیر

کلچرل رپورٹر  منگل 31 دسمبر 2013
مجھے اگر ہوا ہوا کی وجہ سے شہرت ملی تو اس کی وجہ اس گیت کی بہترین موسیقی تھی.  فوٹو: فائل

مجھے اگر ہوا ہوا کی وجہ سے شہرت ملی تو اس کی وجہ اس گیت کی بہترین موسیقی تھی. فوٹو: فائل

کراچی: بین الاقوامی شہرت رکھنے والے گلوکار حسن جہانگیر نے کہا کہ آج دنیا بھر میں اگر موسیقی کو عروج حاصل ہوا تو اس کی بنیادی وجہ ہمارے ملک کے فنکاروں کی عمدہ کاوشیں ، اچھی شاعری اور بہترین کمپوزیشن ہے ۔

مجھے اگر ہوا ہوا کی وجہ سے شہرت ملی تو اس کی وجہ اس گیت کی بہترین موسیقی تھی،بھارت میں خاص طور سے میرے گیت کو جو شہرت ملی میں اس پر فخر کرتا ہوں کسی پاکستانی گلوکار کو بھارت میں سراہا جانا بہت بڑی بات تھی،آج بھی ہمارے ملک کے گلوکار بھارت میں سب سے زیادہ مشہور ہیں ہمیں اپنے ملک کی موسیقی پر ہمیشہ فخر رہا ہے کیونکہ پاکستان کے لیجنڈ گلوکاروں نے اپنے ملک کی موسیقی کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، ہمیں پاپ میوزک کے ساتھ اپنی روایتی موسیقی کو زندہ رکھنے کے لیے بھی کوششیں جاری رکھنی چاہیے، یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہ میں ان دنوں اپنے نئے میوزک البم کی تیاری میں مصروف ہوں میری خواہش ہے کہ موسیقی کے چاہنے والوں کے ذوق کو مد نظر اپنے نئے البم میں گیت شامل کروں،انھوں نے کہا کراچی کے حالات کی وجہ سے بھی موسیقی کے شعبہ کو نقصان پہنچا ہے ، اب کراچی میں موسیقی کے پروگرام بہت کم ہورہے ہیں جب کہ بیشتر فنکار پاکستان سے باہر جاکر کام کرنے پر مجبور ہیں ہمیں شہر کے حالات کو بہت بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔