کالا شاہ کاکو، فیکٹری میں آتشزدگی 3  مزدور زندہ جل گئے

نمائندگان ایکسپریس  جمعـء 8 جنوری 2021
ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فوٹو: فائل

ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فوٹو: فائل

کالا شاہ کاکو / نارنگ منڈی: آہدیاں روڈ پر فرنس آئل فیکٹری میں آگ لگنے سے 3 مزدور زندہ جل گئے۔

کالاشاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب علاقے آہدیاں روڈ پر فرنس آئل فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے 3 مزدور زندہ جل گئے، ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

فیکٹری میں علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا، جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی مسخ شدہ نعشیں فیروزوالا اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔