امیتابھ بچن کے بنگلوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

شوبز ڈیسک  منگل 31 دسمبر 2013
امیتابھ بچن گزشتہ دنوں مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کے ساتھ ایک پروگرام میں اسٹیج پر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

امیتابھ بچن گزشتہ دنوں مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کے ساتھ ایک پروگرام میں اسٹیج پر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ممبئی: ممبئی میں پولیس نے اداکار امیتابھ بچن کے تینوں بنگلوں پرسیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

پولیس انتظامیہ نے یہ فیصلہ ان کے گھر کے باہر ہونے والے حالیہ مظاہروں کے پیشِ نظر کیا ہے۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن گزشتہ دنوں مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کے ساتھ ایک پروگرام میں اسٹیج پر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

جس پرممبئی میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی نے کہا تھا کہ امیتابھ نے راج ٹھاکرے کے ساتھ پلیٹ فارم شیئر کر کے ’شمالی ہند کے باشندوں کے ساتھ فریب کیا ہے اورامیتابھ بچن کے گھر کے باہر سماج وادی پارٹی ہی نہیں، بلکہ بہوجن سماج پارٹی کے حامیوں نے بھی مظاہرے کیے۔ممبئی میں جوہو پولیس تھانے کے ذرائع نے بتایا کہ امیتابھ کے تین بنگلوں ’جلسہ،‘ ’انتظار‘ اور دفتر ’بانی‘ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔