- سرد اور گرد آلود ہواؤں سے موسمی بخار؛ بچے اور بزرگ زیادہ متاثر
- پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھیوں نے غداری کی، چوہدری سالک حسین
- یورپ، امریکا اور برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملی
- میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان
- چیونٹیاں مریضوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتی ہیں، تحقیق
- امریکی ہائی اسکول کی لائٹیں مسلسل 15 ماہ سے روشن
- کام کا تناؤ ہے تو عطرِ گلاب سونگھئے
- بھارت میں گرفتار پاکستانی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ سامنے آگیا
- بھارت سے رہائی کےبعد 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- سویڈن میں توہین ِ قرآن کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
- فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
- حکومت کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی
- پی ایس ایل8؛ بورڈ اور سندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ ختم
- گرافک ڈیزائننگ اور مصنوعی ذہانت
- سینیٹ؛ سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد متفقہ منظور
- دو نوکرانیاں شادی والے گھر سے 60 تولہ سونا چرا کر فرار
- بابراعظم اور سرفراز نمائشی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے
- بی جے پی کے سابق عہدیدار کی بیمار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی
- بولان میں لیویز کی چوکی پر فائرنگ سے ایک اہل کار شہید
نیو ایئر نائٹ ساحل سمندر جانیوالی شاہراہیں بند،ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان

صرف چھوٹی گاڑیوں کو جناح پل سے ایم ٹی خان روڈ ، پی آئی ڈی سی چوک ، کلب چوک ، آواری ہوٹل اور شارع فیصل جانے کی اجازت ہوگی۔فوٹو:فائل
کراچی: سندھ پولیس نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کرلیے، ٹریفک پولیس نے بھی متبادل راستوں کا اعلان کیا ہے ، نیوایئرنائٹ کے موقع پر ساحل سمندر جانے والے راستے بند رہیں گے جبکہ ڈیفنس کے رہائشی افراد کو شناختی کارڈ ہمراہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ، شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد ہی انھیں ڈیفنس میں داخل ہونے دیا جائے گا ، بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے والوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات کرلیے ، آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے پولیس حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ، ون وہیلنگ اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ، ساحل سمندر جانے والے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے ، ہلڑ بازی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ، علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ غلام قادر تھیبو کی ہدایات پر ٹریفک پولیس نے بھی نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ٹریفک کے متبادل روٹس کا اعلان کردیا ، ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کورنگی روڈ پر اختر کالونی سگنل ، ایکسپریس وے اور کورنگی سے آنے والے ٹریفک کو خیابان اتحاد سے ساحل سمندر کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی ، مذکورہ ٹریفک کو کورنگی روڈ ، شارع فیصل ، ریجنٹ چوک ، کلب چوک ، تین تلور چورنگی ، دو تلوار چورنگی اور دیگر راستوں کی جانب موڑ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی منزل مقصود کو پہنچ سکیں ۔
اسی طرح سب میرین چورنگی اور مائی کلاچی روڈ بھی عام ٹریفک کے لیے بند ہوگی ، امریکی قونصلیٹ کے قریب کے پی ٹی پل سے سڑک 9 بجے بند کردی جائے گی ، تاہم بوٹ بیسن سے جناح پل پر گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہوگی ، بوٹ بیسن سے بلاول چورنگی جانے والی سڑک جبکہ بلاول چورنگی سے ہیلی پیڈ جانے والے راستے بھی مکمل طور پر بند ہوں گے ، ماڑی پور روڈ سے مائی کلاچی روڈ پر آنے والے ہیوی ٹریفک کو بھی جناح پل سے حب ریور روڈ اور شارع پاکستان کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔
صرف چھوٹی گاڑیوں کو جناح پل سے ایم ٹی خان روڈ ، پی آئی ڈی سی چوک ، کلب چوک ، آواری ہوٹل اور شارع فیصل جانے کی اجازت ہوگی ، کورنگی صنعتی ایریا سے نکلنے والے ہیوی ٹریفک کو نیشنل ہائی وے اور ناردرن بائی پاس کی جانب موڑ دیا جائے گا ، سن سیٹ بلیووارڈ سے پنجاب چورنگی تک سڑک بھی مکمل طور پر بند رہے گی ۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شارع فیصل ، عبداللہ ہارون روڈ ، ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ ، مائی کلاچی روڈ ، کورنگی روڈ اور ایم ٹی خان روڈ پر پارکنگ قطعی طور پر ممنوع ہوگی ، حکام کا کہنا ہے کہ بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے والوں کو بھی پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جائے گا ، شہری خلاف ورزی نہ کریں ، ٹریفک پولیس حکام نے ڈیفنس کے رہائشی افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس موقع پر اپنے شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں ، ان کے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد ہی انھیں ڈیفنس میں داخلے کی اجازت دی جائے گی ، دوسری جانب نارتھ ناظم ااباد ، گلبرگ ، لیاقت آباد ، گلشن اقبال اور نیو کراچی سے ڈیفنس آنے والے ایم اے جناح روڈ گارڈ روڈ ، زیب النسا اسٹریٹ ، آواری سگنل ، کلب چوک اور تین تلوار چورنگی کے راستے استعمال کرسکیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔