- پائلٹ لائسنسنگ کیس کی تحقیقات میں سائبر کرائم ماہرین کو شامل کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں پولیس پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ، ایک اہل کار شہید دو شدید زخمی
- ایم کیو ایم پاکستان کا نشتر پارک میں جلسے کا اعلان
- راولپنڈی میں فائرنگ سے ایس ایچ او عمران عباس شہید
- بھارت میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک
- شمالی وجنوبی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
- عمران خان نے اداروں کو استعمال کر کے اعتماد کا ووٹ لیا، مریم نواز
- کیمیائی آلودگی جسم کو 8 طرح سے نقصان پہنچاتی ہے
- کیا یہ تین منزلہ عمارت دریا میں ڈوب رہی ہے؟
- گوادر سے بیرون ملک کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ ناکام، 4 ملزمان گرفتار
- حکومت کے اتحادی ہیں اور سینیٹ میں بھی اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری شجاعت
- اب اسمارٹ فون پاکستان میں بنیں گے، 3 کمپنیوں کا پلانٹس لگانے کا اعلان
- مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، عوام کی دسترس سے باہر
- راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او شہید
- بیٹی کیلیے شاہین آفریدی کا رشتہ آیا ہے، شاہد آفریدی کی تصدیق
- ملک میں 10 مارچ سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان
- بریسٹ کینسر سے آگاہی، بروقت تشخیص اور علاج کے لیے ایپ متعارف
- پی ایس ایل 6 کی تحقیقات کیلیے فیکٹ فائنڈنگ پینل کا اعلان
- حکومت کا اپنے ہی قائم کردہ براڈ شیٹ کمیشن سے عدم تعاون
- نائیجیریا میں بحری قزاقوں نے چینی جہاز کے عملے کو ایک ماہ بعد رہا کردیا
188 ارب ڈالر کے مالک ایلون مسک دنیا کے مالدار ترین آدمی بن گئے، رپورٹ

کورونا وبا کے باوجود ایلون مسک کی دولت میں ایک سال کے دوران 159 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)
نیویارک: کاروبار و تجارت کے حوالے سے عالمی شہرت رکھنے والے ادارے ’’بلومبرگ‘‘ نے گزشتہ روز دنیا بھر کے مالدار ترین لوگوں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق امریکی صنعتکار اور ’’اسپیس ایکس‘‘ اور ’’ٹیسلا‘‘ جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک 188 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین آدمی قرار دیئے گئے ہیں۔
دنیا کے 500 مالدار ترین ارب پتی لوگوں کی اس فہرست میں شامل پہلے 10 میں سے 8 کا تعلق امریکا سے ہے۔ شعبہ جاتی اعتبار سے دیکھا جائے تو ان ہی 10 میں سے 7 مالدار ترین لوگوں کا تعلق ’’ٹیکنالوجی‘‘ کے شعبے سے ہے۔
البتہ اس فہرست (انڈیکس) میں پہلی پوزیشن پر ایلون مسک کی موجودگی سب سے زیادہ حیران کن ہے کیونکہ آج سے ٹھیک ایک سال پہلے ان کی دولت ’’صرف‘‘ 29 ارب ڈالر تھی جو 2020 میں عالمی کورونا وبا کے باوجود بڑھتی رہی اور 159 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ اس وقت 188 ارب ڈالر پر پہنچ چکی ہے۔
مطلب یہ کہ صرف ایک سال کے دوران ایلون مسک کی دولت میں 650 فیصد کا اضافہ ہوا ہے! اس اضافے کی وجہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کمپنیوں کے حصص کی قیمت ہے جو مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔
بلومبرگ کی اس رپورٹ کے بعد اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے حصص کی مالیت میں اضافہ اور بھی تیز رفتار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں آج صبح تک ایلون مسک کی دولت مزید بڑھ کر 195 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
ایمیزون اور واشنگٹن پوسٹ جیسے اداروں کے مالک جیف بیزوز صرف 4 ارب ڈالر فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کی موجودہ دولت 184 ارب ڈالر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔