خواجہ آصف کا بےنامی دار ملازم ڈھونڈ لیا ہے، نیب کا دعویٰ

طالب فریدی  جمعـء 8 جنوری 2021
خواجہ آصف نے ملازم طارق میر کے نام پر 2009 میں کمپنی رجسٹرڈ کرائی، نیب ذرائع۔ فوٹو:فائل

خواجہ آصف نے ملازم طارق میر کے نام پر 2009 میں کمپنی رجسٹرڈ کرائی، نیب ذرائع۔ فوٹو:فائل

 لاہور: نیب کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے اپنے ملازم طارق میر کو اپنی کمپنی کا 50 فیصد کا مالک بنا رکھا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے بےنامی دار ملازم کو ڈھونڈ لیا ہے، اور نیب زرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے اپنے ملازم طارق میر کو اپنی کمپنی کا 50 فیصد کا مالک بنا رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے ملازم طارق میر کے نام پر 2009 میں کمپنی رجسٹرڈ کروائی، کمپنی کے بقیہ 50 فیصد شئیرز مسرت خواجہ کے نام پر ہیں، ایم ایس طارق میر کے اکاؤنٹ میں 9 سالوں میں کروڑوں روپے جمع ہوئے،  2009 سے 2018 تک کمپنی میں 50 کروڑ 70 لاکھ جمع ہوئے، یہ فرم لوکل مارکیٹ سے چاول خرید کر بیرون ممالک ایکسپورٹ کرتی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: خواجہ آصف کے 40 سے زائد بے نامی بینک اکاؤنٹس کا سراغ مل گیا

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے ملازم طارق میر کو ان کے روبرو بیٹھا کر تفتیش کی جائے گی، خواجہ آصف سے پوچھا جائے گا کہ اتنی بھاری رقوم کس نے اور کیوں جمع کروائیں عدم تعاون کی صورت میں طارق میر کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔