تعلقہ اسپتال ڈگری کا آپریشن تھیٹر فعال نہ ہو سکا،مریض پریشان

نامہ نگار  منگل 31 دسمبر 2013
ایمرجنسی، جنرل سرجری، آنکھوں اور دیگر آپریشن نجی اسپتالوں میں سکت نہ ہونے کے باوجود کرانے پر مجبور ہیں۔  فوٹو : فائل

ایمرجنسی، جنرل سرجری، آنکھوں اور دیگر آپریشن نجی اسپتالوں میں سکت نہ ہونے کے باوجود کرانے پر مجبور ہیں۔ فوٹو : فائل

ڈگری: تعلقہ اسپتال میں گزشتہ 2 سال سے آپریشن تھیٹر غیر فعال، سیکڑوں مریض پریشانی کا شکار، کوئی پرسان حال نہیں۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ اسپتال ڈگری میں گزشتہ 2 برس سے آپریشن تھیٹر کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی۔

ٹھیکیدار کے آپس کی چپقلش کے باعث کام چھوڑ کر چلے گئے۔ آپریشن تھیٹر کا کام مکمل نہ ہونے کے باعث تحصیل ڈگری اور نواح کے سیکڑوں مریض گائنی، ایمرجنسی، جنرل سرجری، آنکھوں اور دیگر آپریشن نجی اسپتالوں میں سکت نہ ہونے کے باوجود کرانے پر مجبور ہیں۔

سماجی تنظیموں کے نمائندوں، سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے آپریشن تھیٹر فعال بنانے کے لیے صوبائی وزیر صحت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔