سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر

ویب ڈیسک  جمعـء 8 جنوری 2021
3 جنوری کو نامعلوم افراد کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور قتل کردیا ۔ فوٹو : فائل

3 جنوری کو نامعلوم افراد کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور قتل کردیا ۔ فوٹو : فائل

 کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر کردیا۔       

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سانحہ مچھ میں ملوث عناصر سے متعلق نمبر جاری کرتے ہوئے کہا ہے حملہ آوروں کے بارے میں 0819213460، 15 ،0819202777 پر اطلاع دی جائے جب کہ اطلاع دینے والے کو 20  لاکھ انعام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :مچھ متاثرین کا وزیراعظم کی آمد تک میتوں کی تدفین سے پھر انکار

واضح رہے بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ  میں 3 جنوری کو نامعلوم افراد کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور پھر ان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔