- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
نئے سال کے آغاز سے ہی مہنگائی کی شرح میں ہو شربا اضافہ
اسلام آباد: ملک میں نئے سال کے آغاز سے ہی مہنگائی کی شرح میں ہو شربا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں رواں سال 2021 کے آغاز سے ہی مہنگائی نے سر اٹھانا شروع کردیا۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ سات جنوری 2021 کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ(ایس پی آئی) کے لحاظ سے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح5.81 فیصد رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ہفتے کے دوران جن 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں چینی کی قیمت میں 7.21 فیصد، سرخ مرچ کی قیمتوں میں 5.54 فیصد، ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں 1.29 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں2.72 فیصد اور ایل پی جی کی قیمتوں میں 10.02 فیصد، پیٹرول کی قیمتوں میں 2.15 فیصد، ڈیزل کی قیمتوں میں1.66 فیصد شامل ہیں۔
اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران جن 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ان میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 7.21 فیصد انڈے کی قیمتوں میں 3.63 فیصد، چکن کی قیمتوں میں10.74فیصد، پیاز کی قیمت میں4.65فیصد، آٹے کی قیمتوں میں2.61 فیصد اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں البتہ 23 اشیائے ضرویہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔