- نائیجیریا میں اغواء ہونے والی 279 طالبات رہا
- اپوزیشن سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہے، وزیراعظم
- 70 سالہ پاک چین دوستی نئے عہد میں مضبوط ترین فولاد میں ڈھل چکی، چینی وزیرخارجہ
- (ن) لیگ کا لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری
- اسلام آباد کے شہریوں کےلیے بری خبر، کورونا کے ساتھ پولن الرجی کا موسم بھی شروع
- سینیٹ انتخابات ماضی کی ہی طرح خفیہ بیلٹنگ سے کرانے کا فیصلہ
- عبدالرزاق نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دیدیا
- کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- چور کی داڑھی میں تنکا
- اپوزیشن سینیٹ انتخابات کے لئے ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے, فواد چوہدری
- کورونا وبا؛ ملک میں مزید 1163 افراد وائرس کا شکار، 42 مریض جاں بحق
- سینیٹ الیکشن کیلیے مہم کا وقت ختم، انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد
- پی ایس ایل کا بائیو سیکیور ببل ’’اِن سیکیور‘‘ بن گیا
- پاکستانی موقف نے بھارتی تن بدن میں آگ لگا دی
- ’’آئی پی ایل انڈین پیسہ لیگ‘‘ اسٹین نے تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی
- پی ٹی آئی نے اتحادیوں کو ہوٹل میں جمع کرلیا، اکثریت کا ٹھہرنے سے انکار
- فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 30 فیصد کم ہوگئی
- پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے عمران خان سے ووٹ مانگ لیا
- پاکستان کی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کی قیمت میں اضافہ متوقع
- فلپ مورس پاکستان کو دو کیٹگریز میں ایوارڈز تفویض
حکومت سے مذاکرات کامیاب، ہزارہ برادری کا دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا اعلان

سانحہ مچھ کے متاثرین کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے، ترجمان بلوچستان حکومت (فوٹو : فائل)
کوئٹہ: حکومت اور ہزارہ برادری کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد چھ روز سے دھرنے میں بیٹھے سانحہ مچھ کے متاثرین نے دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ شاہراہ پر گزشتہ چھ روز سے دھرنے میں بیٹھے سانحہ مچھ کے متاثرین سے مذاکرات کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کا ایک وفد پہنچا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وفاقی وزرا علی زیدی و زلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور دیگر شامل تھے۔
یہ پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا کوئٹہ روانگی کا فیصلہ
یہ بھی پڑھیں : میری آمد تک لاشوں کو نہ دفنا کر بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم
متاثرین کے تمام مطالبات مان لیے، تدفین آج ہی ہوگی، لیاقت شاہوانی
اس حوالے سے بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے، متاثرین میتوں کی تدفین آج ہی کردیں گے۔
شہدا کے ورثا سے تحریری معاہدہ کرلیا، ماضی میں کسی حکومت نے نہیں کیا، علی زیدی
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ہم نے شہدا کے ورثا سے تحریری معاہدہ کیا ہے ماضی میں کسی حکومت نے ان سے تحریری معاہدہ نہیں کیا، شہدا کے لواحقین میں جو بھی طالب علم ہیں حکومت نے انہیں اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں سرکاری ملازمتیں دی جائیں گی، ملک کے حالات خراب کرنے میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں۔
مظاہرین نے ہماری بات مان کر ہمیں اور بلوچستان کو عزت دی، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین نے ہماری بات مان کر ہمیں اور بلوچستان کو عزت دی، شہدا میتوں کی تدفین کریں، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی جلد آپ سے آکر ملاقات کریں گے، جس نظام میں انصاف نہ ہو اس میں برکت نہیں ہوتی اور یہاں شہدا کے ورثا نے انصاف کے لیے احتجاج کیا، ہم چیزوں کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
دھرنا ختم کررہے ہیں، شہدا کمیٹی کے رہنماؤں کا اعلان
بعد ازاں شہدا نے اسٹیج پر آکر دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا اعلان کیا۔ اس ضمن میں دھرنے کی قیادت کرنے والے رہنما آغا رضا نے کہا کہ شہدا ایکشن کمیٹی اور لواحقین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
وزیراعظم کے ساتھ آرمی چیف بھی کوئٹہ آکر تعزیت کریں گے، قاسم سوری
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ جیسے ہی شہدا اپنی میتوں کی تدفین کریں گے وزیراعظم کوئٹہ کے لیے روانہ ہوجائیں گے ان کے ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ہوں گے جو لواحقین سے آکر اظہار تعزیت کریں گے۔
مجلس وحدت مسلمین کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان
مجلس وحدت مسلمین نے شہدا ایکشن کمیٹی کے اعلان کے بعد کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ہم شہدائے مچھ کے لواحقین کے ساتھ کھڑے تھے، لواحقین شہدائے مچھ کمیٹی نے مذاکرات کی کامیابی کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں جاری دھرنوں کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔