ایم کیوایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد کا سیلزمین پر تشدد

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 جنوری 2021
اسٹور مالکان کی جانب سے سلمان مجاہد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ذرائع۔ فوٹو:فائل

اسٹور مالکان کی جانب سے سلمان مجاہد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ذرائع۔ فوٹو:فائل

کراچی: ایم کیوایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے ڈیفنس میں سیلزمین پر تھپڑ برسا دیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سیلزمین پر تشدد کیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان مجاہد سیلزمین پر تھپڑ برسارہے ہیں اور ان کے ہمراہ دو پولیس کے گن مین بھی موجود ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  سلمان مجاہد بلوچ کو قتل کی دھمکی

اسٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ 4 جنوری کو ڈیفنس فیز 7 سحر کمرشل میں پیش آیا، سلمان مجاہد سیلزمین کے پاس گئے اور دودھ کے دو کاٹن رکھنے کا کہا، سیلزمین زاکر نے کہا سر دو منٹ رکیں میں رکھواتا ہوں، لیکن سلمان مجاہد نے کہا دو منٹ کس کے پاس ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مجاہد بلوچ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

سیلزمین جیسے ہی اسٹور سے باہر نکلا سلمان مجاہد نے تھپڑ مارنا شروع کر دیے، ون فائیو کو بھی سلمان مجاہد نے فون کیا اور لڑکے کو مینیجر سمیت تھانے لے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹور مالکان کی جانب سے سلمان مجاہد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔