پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ  نے آکلینڈ سے وطن واپسی کے لیے اڑان بھرلی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 9 جنوری 2021
کھلاڑی پہلے دبئی اور پھر مختلف فلائٹس کے ذریعے اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے۔ فوٹو:فائل

کھلاڑی پہلے دبئی اور پھر مختلف فلائٹس کے ذریعے اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے۔ فوٹو:فائل

 لاہور: ٹیسٹ اسکواڈ پہلے مرحلے میں دبئی پہنچے گا جہاں سے کھلاڑی مختلف فلائٹس کے ذریعے اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق، اظہرعلی، عابد علی، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ، عمران بٹ، ظفر گوہر، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان  اسکواڈ کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے۔ حارث سہیل سیالکوٹ کی اڑان بھریں گے۔

بیٹنگ کوچ یونس خان، سرفراز احمد، شان مسعود، فواد عالم اور سہیل خان کراچی پہنچیں گے۔ گزشتہ روز پاکستان شاہینز کے کچھ ارکان واپس آچکے ہیں، جن کے ساتھ بابر اعظم اور شاداب خان بھی اس فلائٹ کا حصہ تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔