- چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بھی بڑا اپ سیٹ ہونے کا امکان
- وزیر اعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ
- بلوچستان کے سینیٹ انتخابی معرکے میں حکمران اتحاد کام یاب
- کے پی کے میں تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کا میدان مار لیا
- سندھ سے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے زائد نشست حاصل کرلی
- جامعات کو ایچ ای سی کی نئی انڈر گریجویٹ پالیسی پر عملدرآمد سے روک دیا گیا
- یہ کتا 60 ارب روپے کے اثاثوں کا مالک ہے
- مشروم کے صحت پر مزید مثبت اثرات دریافت
- پھلوں کی تازگی اب لیزر پلازمہ سے معلوم کیجئے
- عالمی عدالت نے فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردیں
- سینیٹ الیکشن میں حکومتی ووٹ اِدھراُدھر ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں
- گیلانی کی کامیابی، وزیراعظم اپنے ارکان کا اعتماد کھو چکے، فضل الرحمان
- 12ویں منزل سے گرنے والی بچی کو ’سپر ہیرو‘ نے بچالیا، ویڈیو وائرل
- گلیڈی ایٹرز کی ایونٹ میں پہلی جیت؛ سلطانز کو 22 رنز سے ہرادیا
- سینیٹ الیکشن کے پی؛ 13 ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپرز ضائع کردیئے
- شہباز شریف کے خلاف نیب انکوائری شروع اور اسحق ڈار کے خلاف بند کرنے کی منظوری
- کورونا میں مبتلا کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ٹام بینٹن کا شائقین کرکٹ کے نام پیغام
- سینیٹ انتخاب؛ وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ارکان کی سست روی کا نوٹس
- ملک میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی کمی
- سندھ سینیٹ انتخابات ؛ معمر اور علیل ارکان اسمبلی کو خصوصی رعایت
کانگریس عمارت پر حملہ ؛ ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے

ٹوئٹر نے بھی صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل بنیادوں پر بند کردیا، فوٹو : فائل
واشنگٹن: کانگریس کی عمارت پر اپنے حامیوں کے حملے کی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے جہاں ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل بنیادوں پر بند کردیا گیا وہیں ایوان نمائندگان پیر کے روز مواخذے کی قرار داد لا رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل بنیادوں پر بند کردیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا موقف ہے کہ ایسا امريکی دارالحکومت ميں حاليہ ہنگامہ آرائی کے بعد کسی نئے واقعے سے بچنے کے ليے کیا گيا۔
جمعرات کے روز سماجی رابطے کی دو ویب سائٹس ٹوئٹر اور فيس بک نے ٹرمپ کے اکاؤنٹس کو تشدد پر اکسانے والی پوسٹوں کی وجہ سے عبوری طور پر معطل کردیا تھا تاہم اب ٹوئٹر نے صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : جوڈیشری کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دیدی
صدارت سنبھالنے کے بعد سے اپنے تمام اہم سرکاری اور سیاسی امور کا اعلان ٹوئٹر پر کرنے والے امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندی کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہیں تاہم وہ جلد ٹوئٹر کی طرز کا کوئی دوسرا پلیٹ فارم ڈھونڈ لیں گے۔
یہ پڑھیں : ٹرمپ کے حامیوں کا کانگریس کی عمارت پر دھاوا، 4 افراد ہلاک
صدر ٹرمپ کی سماجی رابطے پر زباں بندی کے بعد ایک اور نئی مشکل سر اُٹھائے کھڑی ہے، امریکی ايوان نمائندگان ميں ڈيموکريٹس کے ارکان آئندہ نے پير کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحريک لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام، تمام الزامات سے بری
مواخذے کی قرار داد میں صدارتی انتخابات کے نتائج کو بروقت تسلیم نہ کرکے تشدد کو ہوا دینے اور نتائج میں تبدیلی کے لیے جارجیا کے الیکشن افسر کو ٹیلی فون کرنے جیسا غیر آئینی اقدام کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے خلاف 2019 میں پہلے ہی مواخذے کی تحریک لائی جاچکی ہے جس میں اختیار سے تجاوز کرنے اور اُس وقت کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے خلاف کارروائی پر زور دینا شامل ہے تاہم اس وقت اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔