- ایس ای سی پی نے کمپنی کے نام کی منظوری کا عمل سینٹرلائزڈ کر دیا
- آئس لینڈ میں ایک ہفتے میں 17000 زلزلے
- نیوزی لینڈ کے ساحلوں پر چمکنے والے شارک دریافت
- اب ڈیسک ٹاپ سے واٹس ایپ آڈیو اور ویڈیو کال کرنا ممکن
- عمران خان نے خطاب میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو چور کہہ دیا، یوسف رضا گیلانی
- کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
- سندھ میں انتخابی نتائج؛ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش
- ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی ہلاک
- الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا
- کھلے سمندر میں لانچ پر چھاپہ، 82 کروڑ روپے کی حشیش برآمد
- ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ رک گیا
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
- پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
- ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
- کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد
- افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا
- وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
کراچی میں شدید ترین سردی، درجہ حرارت 5.8 ڈگری ریکارڈ

غیرسرکاری ادارے پاک ویدر کے مطابق سرجانی میں 2، سعدی ٹاؤن 3، بحریہ ٹاؤن اور نارتھ کراچی 3.5 اور ملیر میں 4 ڈگری ریکارڈ (فوٹو : فائل)
کراچی: شہر میں سردی کی شدت پھر بڑھ گئی اور کم سے کم پارہ 5.8 ڈگری ریکارڈ ہوا، کوئٹہ کی سمت سے تند و تیز ہوائیں چلیں اور رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دو ہفتے گزرنے کے بعد بھی شہر میں سردی کی شدت برقرار ہے، ہفتے کو رواں سیزن میں کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ ہوا، بلوچستان کی شمال مشرقی (کوئٹہ) کی معمول سے تیز سرد ہوائیں چلیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں کئی ڈگری کمی سے 5.8 ڈگری ریکارڈ ہوا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصدرہا، صبح دھند چھانے کی وجہ سے حدنگاہ کم ہو کر 4 کلومیٹر رہ گئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ کم سے کم پارہ 6 سے8 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
سرجانی میں 2، نارتھ کراچی میں 3.5 اور ملیر میں 4 ڈگری ریکارڈ، پاک ویدر
پاک ویدر کے مطابق صائمہ عربین ولاز (سرجانی) میں 2 ڈگری، سعدی ٹاؤن میں 3 ڈگری، بحریہ ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں 3.5 ڈگری، ملیر میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
غیر سرکاری ویدر اسٹیشن پاک ویدر کے مطابق ہفتے کی صبح شہر کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت 2 ڈگری تک گرا، گڈاپ، معمار کے کھلے علاقوں میں Frost بھی دیکھی گئی بقیہ علاقوں میں بھی درجہ حرارت کافی کم رہا۔
پاک ویدر کے مطابق صائمہ عربین ولاز (سرجانی) میں 2 ڈگری، سعدی ٹاؤن میں 3 ڈگری، بحریہ ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں 3.5 ڈگری، ملیر میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔