اداکارہ اور ماڈل ڈولی کی اسلحے کے ساتھ تصاویر وائرل

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 جنوری 2021
مجھے بدنام کرنے کے لئے لوگ چیزیں تلاش کررہے ہیں، ماڈل ڈولی(فوٹو، ایکسپریس)

مجھے بدنام کرنے کے لئے لوگ چیزیں تلاش کررہے ہیں، ماڈل ڈولی(فوٹو، ایکسپریس)

 لاہور: نامور اداکارہ اور فیشن آئیکون ڈولی کی اسلحے کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں جس کے بعد انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے۔ 

تصاویر وائرل ہونے کے بعد ڈولی کا کہنا ہے کہ جو لوگ خبروں کو زینت بنا رہے ہیں مجھے اور کیا چاہیے۔ میں نے تین روز پہلے ایک چھوٹے سے برینڈ کا شوٹ کیا تھا جس میں اس پستول کا استعمال کیا۔

ڈولی کا کہنا ہے کہ پستول میں میگزین نہیں ہے ، ایڈیٹنگ کے ذریعے ٹھیک کیا ہے۔مجھے بدنام کرنے کے لئے لوگ چیزیں تلاش کررہے ہیں۔ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جو کوئی بھی میرے بارے میں جو مرضی کہتا رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔