سیاسی جماعتوں کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 جنوری 2021
الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے بیرون ملک پارٹی اکاونٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں(فوٹو، فائل)

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے بیرون ملک پارٹی اکاونٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں(فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی غیر ملکی فنڈنگ کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے اور  تمام سیاسی جماعتوں سے بیرون ملک پارٹی اکاونٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔  

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مراسلے ارسال کر دیے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی سیاسی جماعت کا بیرون ملک پارٹی اکاونٹ نہیں ہے تو وہ بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔ سیاسی جماعتوں کو الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 200 پر عمل پیرا ہونے کا سرٹیفیکٹ بھی دینا ہو گا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت سیاسی جماعتیں مسلح جھتوں سے پاک اور ملکی سالمیت کے خلاف کوئی اقدام  نہیں کر سکتی۔ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن ایکٹ کی شق 200 کے تحت دہشت گردی عناصر سے پاک اور آئین کے مطابق کام کرنے کی پابند ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔