- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
ریلوے زمینوں پر قبضہ کروانے میں سندھ پولیس ملوث ہے، وزیر ریلوے اعظم سواتی
کراچی: وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ سندھ پولیس ریلوے زمینوں پر قبضہ کروانے میں ملوث ہے جب کہ مشکلات حالات کے باوجود ریلوے کی زمین سے قبضہ چھڑایا ہے۔
سٹی اسٹیشن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نے کہا کہ بہت سی ملکی اورغیرملکی کمپنیوں سے رابطہ کررہے ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ کمپنیاں زمین کو پاکستان کی ترقی کے لیے استعمال کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 11 جنوری کو ازبکستان جاؤں گا، بہت سے معاہدوں پر بات ہوگی، ہماری کوشش ہے کہ ریلوے کے اثاثوں کی مددسے ادارے کونقصان سے نکالیں اور ریلوے کے ریونیو میں اضافہ کریں۔
اعظم سواتی نے اپنے حوالے سے کہا کہ میرا اورریلوے کے افسران کا قبلہ درست کرنا عوام کا کام ہے، میرا کوئی بزنس پاکستان میں نہیں امریکا میں ہے، پاکستان میں پیسہ لا رہاہوں، میں نے صرف خانساماں اور ڈرائیور لیا ہوا ہے، دوسرے شہر جانے کے لیے اپنی گاڑیاں اور ڈرائیور استعمال کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں ریلوے کی بات کریں کوئی سیاسی بات نہیں، میڈیا کا کام قوم کو آگے لے کر جانے کا ہے، ہمارااحتساب میڈیا کے سوا کوئی اورنہیں کرسکتا، میڈیا میں چند پنڈت ہمارے خلاف ہیں، 2 سے ڈھائی ارب کی بجلی چوری ختم کرنے جارہے ہیں، ڈیزل سمیت ہر چیز نگاہ میں ہے کہ کہاں کہاں نقصان ہورہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کچی آبادیوں میں مزدور برے حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں، ریلوے کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے، سندھ پولیس ریلوے زمینوں پر قبضہ کروانے میں ملوث ہے جب کہ مشکل حالات کے باوجود ریلوے زمین کا قبضہ چھڑایا، ریلوے کے ریونیو میں اضافہ کیا جائے گا۔
اعظم سواتی نے کہا کہ لوگ مجھے جانتے ہیں اس لیے مختلف باتیں کررہے ہیں، میں نے صرف ایک آدمی کومعطل کیا پھر اسے بحال بھی کیا، آمدن کو دگنا نہ کیا تو ریلوے کا حال بھی پاکستان اسٹیل جیسا ہوگا، ہمارا عزم ہے کہ ریلوے کومنافع بخش ادارہ بنائیں گے، ہماری عزت فریٹ اور ہمارا مسافر ہے، ہماری تمام سہولتیں عوام کے لیے ہیں، اپنے ٹکٹ پریہاں آیا ہوں، ریلوے ریسٹ ہاؤس میں کرایہ دے کررہ رہا ہوں جب کہ ریلوے کی ویب سائٹ کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے ریلوے کی زمین کے استعمال کرنے کے لیے پرائیویٹ پارٹنر شپ کی آفر کرتے ہوئے کہا کہ جلد گورنرہاوس میں منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ میں ریلوے کو سترہ ارب کا خسارہ ہوا ہے، ریلوے میں ہر کام کو دیانتداری سے کرونگا، ریلوے اسپتال، اسکول اور کالج نہیں چلاسکتا، نقصان کس طرح سے کم ہوگا اس پر کام جاری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ فریٹ پر بھر پور توجہ دی جائیگی ٹریک موجود ہے استعمال نہیں کیا جارہا ہے، ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں، تمام کام قواعد و ضوبط کے مطابق کریں گے، ہمارے پاس یہی افسر، یہی عملہ اور یہی گاڑیاں ہیں ہم ان کو ہی چلائیںگے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ گزشتہ چار روز سے کراچی میں محکمے کے مختلف ڈپارٹمنٹ کا دورہ کیا ہے، معاملات کا جائزہ لیا ہے اوربعض معاملات پر احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے گلبائی اسٹیشن اور ریلوے پھاٹک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کے سی آر منصوبے میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ کہ ہر چیز کو میں دیکھ رہا ہوں اورہر جگہ پہنچ رہاہوں، کے سی آر ون، ٹو دیکھا ہے، ایک ایک پھاٹک دیکھا ہے، چند ماہ میں فریٹ کو دگنا کردوں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔