- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
ملک بھر میں ہونیوالے بجلی کے بریک ڈاؤن پر فنکاروں کا ردعمل
کراچی: گزشتہ رات پاکستان میں اچانک ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن نے پورے ملک کو تشویش میں ڈال دیا ۔ جہاں لوگ اچانک پورے ملک سے بجلی غائب ہونے پر خوفزدہ نظر آئے۔ وہیں بہت سے لوگوں کی جانب سے اس صورتحال پر کئی مزاحیہ ٹوئٹس بھی کی گئیں۔ فنکار بھی اس موقع پر پیچھے نہیں رہے۔ کچھ فنکاروں نے اس صورتحال پر مزاحیہ ٹوئٹس کیں جب کہ کچھ پریشان نظر آئے۔
اداکارہ زارا نور عباس نے ملک بھر سے بجلی غائب ہونے پر ٹوئٹ کیا ’’چلو جی میرا بگ باس کا ایپی سوڈ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہا اس نیٹ ورک پر۔ وائے فائے بھی نہیں آج ایویکشن ڈے تھا یار۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی آئی فون کی بیٹری بھی ختم ہوگئی‘‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بلیک آؤٹ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
Chalou jee! Mera Big Boss ka episode bhi download naheen horaha iss network per. WiFi bhi naheen.
Aj eviction day tha yaaar! #Blackout— Zara Noor Abbas Siddiqui (@ZaraNoorAbbas) January 9, 2021
https://twitter.com/ZaraNoorAbbas/status/1348012432648638465
اداکار نور حسن نے پاکستان کی صورتحال پر بننے والی ایک مزاحیہ میم انسٹاگرام پر شیئر کرائی جس میں لکھا تھا ’’پاکستان صحیح سے چل نہیں رہا تھا واپڈا نے سوچا آف کرکے آن کرتے ہیں‘‘۔
گلوکارہ مومنہ مستحسن نے طنزیہ ٹوئٹ کیا ’’ہمارے تاروں میں پیدا ہونے والی خرابی‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں کے محفوظ ہونے کی امید کی اور بلیک آؤٹ اور الیکٹرسٹی کے ہیش ٹیگ استعمال کئے۔
https://twitter.com/MominaMustehsan/status/1347992711882829835
مارننگ شو کی میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بجلی کے بلیک آؤٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسپتالوں میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔
Meanwhile, please pray for all those who are currently on ventilators. I hope every hospital in Pakistan has adequate power supply backup during this time.#blackout#electricity
— Dr. Shaista Lodhi (@IamShaistaLodhi) January 9, 2021
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔