ملک بھر میں ہونیوالے بجلی کے بریک ڈاؤن پر فنکاروں کا ردعمل

ویب ڈیسک  اتوار 10 جنوری 2021
کچھ فنکاروں نے ملک میں اچانک بجلی کے بریک ڈاؤن  پر مزاحیہ ٹوئٹس کیں جب کہ کچھ پریشان نظر آئے فوٹوفائل

کچھ فنکاروں نے ملک میں اچانک بجلی کے بریک ڈاؤن پر مزاحیہ ٹوئٹس کیں جب کہ کچھ پریشان نظر آئے فوٹوفائل

کراچی: گزشتہ رات پاکستان میں اچانک ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن نے پورے ملک کو تشویش میں ڈال دیا ۔ جہاں لوگ اچانک پورے ملک سے بجلی غائب ہونے پر خوفزدہ نظر آئے۔ وہیں بہت سے لوگوں کی جانب سے  اس صورتحال پر کئی مزاحیہ ٹوئٹس بھی کی گئیں۔ فنکار بھی اس موقع پر پیچھے نہیں رہے۔ کچھ فنکاروں نے اس صورتحال پر مزاحیہ ٹوئٹس کیں جب کہ کچھ پریشان نظر آئے۔

اداکارہ زارا نور عباس نے ملک بھر سے بجلی غائب ہونے پر ٹوئٹ کیا ’’چلو جی میرا بگ باس کا ایپی سوڈ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہا اس نیٹ ورک پر۔ وائے فائے بھی نہیں آج ایویکشن ڈے تھا یار۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی آئی فون کی بیٹری بھی ختم ہوگئی‘‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بلیک آؤٹ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

https://twitter.com/ZaraNoorAbbas/status/1348012432648638465

اداکار نور حسن نے پاکستان کی صورتحال پر بننے والی ایک مزاحیہ میم انسٹاگرام پر شیئر کرائی جس میں لکھا تھا ’’پاکستان صحیح سے چل نہیں رہا تھا واپڈا نے سوچا آف کرکے آن کرتے ہیں‘‘۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے طنزیہ ٹوئٹ کیا ’’ہمارے تاروں میں پیدا ہونے والی خرابی‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں کے محفوظ ہونے کی امید کی اور بلیک آؤٹ اور الیکٹرسٹی کے ہیش ٹیگ استعمال کئے۔

https://twitter.com/MominaMustehsan/status/1347992711882829835

مارننگ شو کی میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بجلی کے بلیک آؤٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسپتالوں میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔