بلوچستان کے شہر تربت میں دستی بم حملے میں 5 افراد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 10 جنوری 2021
پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

 کوئٹہ: تربت شہر بازار میں دستی بم حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت کے بازار میں دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس اور ایف سی اہلکاروں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔