- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
انڈونیشیا میں لاپتہ طیارے کا بلیک باکس اور انسانی اعضا مل گئے
جکارتا: انڈونیشین حکام نے کہا ہے کہ لاپتہ مسافر بردار طیارے کے دو بلیک باکس اور انسانی اعضا سمندر سے ملے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے انڈونیشین مسافر بردار طیارے بوئنگ 737 کا ملبہ اور انسانی اعضا سمندر سے مل گئے ہیں جنہیں نکال لیا گیا ہے جب کہ طیارے کے دو بلیک باکس بھی تلاش کرلیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بلیک باکس سے جلد معلومات حاصل کرلی جائے گی۔ وری وجائیا ایئر کے طیارے میں عملے سمیت 62 افراد سوار تھے جن میں 10 بچے بھی شامل تھے۔
جکارتہ پولیس کے ترجمان یسری یونس نے خبرایجنسی کو بتایا ہے کہ بڑے پیمانے پر کیے گئے سرچ آپریشن کے بعد آج صبح ہمیں دو بیگز ملے ہیں، ایک میں کسی مسافر کا سامان تھا جب کہ دوسرے میں انسانی اعضا تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: انڈونیشیا میں لاپتہ مسافر بردار طیارے کا سمندر برد ہونے کا خدشہ
انڈونیشین ٹرانسپورٹیشن کے وزیر کاریا سمادی کا کہنا ہے کہ طیارے کے کریش ہونے کے ممکنہ مقام کی نشاندہی کے بعد بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا تھا، طیارہ جکارتہ سے پونتیانک جا رہا تھا لیکن ٹیک آف کے چار منٹ بعد تباہ ہوا، ابھی تک طیارے کے حادثے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی کیونکہ حکام کی توجہ ابھی آپریشن پر ہے۔
دوسری جانب تھاؤزنڈ آئی لینڈ کے مچھیروں کا کہنا ہےکہ انہوں نے دوپہر کے وقت سمندر میں ایک دھماکے کی آواز سنی تھی، تیز بارش ہو رہی تھی اور موسم بھی خراب تھا، اس لیے اردگرد دیکھنا مشکل تھا۔ ہم دھماکے کی آواز کی سنی اور سمندر ایک بڑی لہر دیکھی، جس کے بعد ہم نے طیارے کا ملبہ اور ایندھن اپنی کشتی کے پاس دیکھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے درالحکومت سے اُڑان بھرنے والا سری وجیہ ایئر کے بوئنگ 737 طیارے کا تھوڑی دیر بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، طیارے میں 50 مسافر اور عملے کے 12 اہلکار سوار تھے، طیارے کے لاپتہ ہونے کے فوری بعد سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا تھا۔ جب کہ حالیہ برسوں میں اسی ماڈل کے دو طیارے حادثات کا شکار ہوئے ہیں، اکتوبر 2018 میں انڈونیشیا کی لائن ایئر کی ایک پرواز سمندر برد ہو گئی تھی جس میں 189 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔