کورونا کے باوجود پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، احسان مانی

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 10 جنوری 2021
چیئرمین پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کی تبدیلی سے متعلق سوال پر جواب نہیں دیا

چیئرمین پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کی تبدیلی سے متعلق سوال پر جواب نہیں دیا

 لاہور: چئیرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے۔

پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ سے پہلے میڈیا سے چلتے چلتے بات کرتے ہوئے بورڈ سربراہ نے کہا کہ کوشش ہوگی تمام ایونٹس پاکستان میں کروائیں، تاہم آگے کیا حالات ہوتے ہیں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے، پی سی بی سربراہ سے سوال کیا  گیا کہہ منجمنٹ میں تبدیلی ہو رہی ہے  تو چئیرمین نے جواب دیا کہ یہ ابھی یہ موقع نہیں بات کرنے کا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔