پارکنگ سے منع کرنے پر ڈرائیور نے نوجوان کا کان چبا لیا

اسٹاف رپورٹر  اتوار 10 جنوری 2021
پولیس نے نوجوان کا کان چبانے والے شخص کو گرفتار کرلیا(فوٹو، فائل)

پولیس نے نوجوان کا کان چبانے والے شخص کو گرفتار کرلیا(فوٹو، فائل)

 کراچی:  گلستان جوہر کے علاقے میں معمولی تکرار پر ایک شخص نے 17 سالہ نوجوان کا کان کاٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 19 کے رہائشی 35 سالہ فیضان نامی شخص اپنے گھر کے نیچے غلط پارکنگ کررہا تھا جس پر علاقے کے نوجوان 17 سالہ عبداللہ نے منع کیا۔

اس دوران دونوں میں تکرار ہوتے ہوتے ہاتھا پائی تک بات پہنچ گئی۔ فیضان نامی شخص نے طیش میں آکر عبداللہ کا کان پر کاٹ لیا جس سے نوجوان لہولہان ہوگیا۔

متاثرہ شخص نے شارع فیصل پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے عبداللہ کا میڈیکل چیک اپ کرایا۔ پولیس کے مطابق ملزم نجی انشورنس کمپنی میں کام کرتا ہے جبکہ عبداللہ اسٹوڈنٹ ہے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔