شعیب ملک نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 10 جنوری 2021
شعیب ملک پاکستانیوں کو  جنک فوڈ سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہیں(فوٹو، فائل)

شعیب ملک پاکستانیوں کو جنک فوڈ سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہیں(فوٹو، فائل)

 لاہور: سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا۔ 

ان کا کہناہےکہ فٹ رہنے کے لیے جنک فوڈ نہیں کھاتا، چکن بریانی پسند ہے۔ چند دن یا ہفتے کے بعد کھالیتا ہے۔ اس کے ساتھ چکن کباب بھی مل جائیں اور ساتھ املی بھی ہاتھ لگ جائے تو کھَانے کا لطف د وبالا ہوجاتا ہے۔پاکستانی قوم کوبھَی چاہیے کہ وہ بھی جنک فو سے پرہیز کرے تاکہ میری طرح سب فٹ دکھائی دیں۔

شعیب کےمطابق پشاور زلمی سے حسن علی کو اس کی خواہش پر ریلیز کیاگیاہے۔اب وہ اسلام آباد یونائٹیڈ کا حصہ ہیں، ان کے لیےنیک تمنائیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اس لڑکے کو منتخب کریں جوپورے میچز کے لیے دست یاب ہو۔ پشاور زلمی کی کامیابی کی  بڑی وجہ ہار کے بعد زبردست طریقے سے کم بیک کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔