- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار
ملک بھر میں شدید سردی،مختلف علاقے ٹھٹھر کررہ گئے، بلوچستان میں30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
کراچی:شدید سردی میں لوگ ٹھنڈ سے بچنے کیلیے ہاتھ تاپ رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
کراچی / کوئٹہ: کراچی سمیت ملک بھر میں شدید سردی نے عوام کو ٹھٹھرا کررکھ دیا، کراچی میں سائبیریا کی یخ بستہ ہواؤں نے شاہراہیں ویران کردیں۔
ادھربلوچستان میں سردی کا 30سالہ ریکارڈٹوٹ گیا، قلات میں درجہ حرارت منفی25تک جاپہنچا۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 6.5ڈگری سینٹی گریڈرہا۔ تفصیلات کے مطابق شمال مغرب سے آنے والی سائبیرین ہواؤں سے کراچی میں سردی کی نئی لہر شروع ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ لہر 2سے 3دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم نے بتایا کہ سائبیریاسے آنے والی سرد ہواؤں سے کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی 12تک پہنچ گیا ہے۔ سردی کی نئی لہر کے اثرات کراچی سمیت اندرون سندھ پہنچ چکے ہیں۔ کراچی کا درجہ حرارت پیر کو 6.5ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 5سے 7ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے سے چائے کے ہوٹلوں، یخنی اور چکن کورن سوپ کے اسٹالوں پررش میں اضافہ ہوگیا۔ پرانی روایت کے تحت گلیوں کوچوں میں مختلف عمروں کے افراد ٹولیوں کی صورت میں لکڑیاں جمع کرکے آگ لگا کر رات کو لمبی بیٹھک جماتے ہیں اور سردی کے مزے لوٹتے ہیں۔ ادھروادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں برفیلی ہوائیں چلنے سے سردی کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
زیارت، قلات، خانوزئی، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں منفی 17، مستونگ منفی 14جبکہ کوئٹہ کادرجہ حرارت منفی 13ہوگیا۔ زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی نقطہ انجماد سے گر گیا۔ گیس پریشرمیں کمی کی وجہ سے خون جمادینے والی سردی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔ کوئٹہ کی شاہراہوں پر صبح سویرے پانی جمنے کے باعث متعددافراد موٹرسائیکلوں اور سائیکلوں سے گرکر شدید زخمی ہوگئے۔ سائیبریا کی یخ بستہ ہواؤں کے سبب معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔
محکمہ موسمیات قلات کے انچارج شیراحمد مینگل کے مطابق قلات کے نواحی علاقے ہربوئی کا درجہ حرارت منفی25تک ہوگیا۔ سردی کی شدت کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کاشکار ہونے لگے۔ شمالی بلوچستان میں بھی سارا دن شدید ترین سردی نے لوگوں کو گھروں میں محصوررکھا۔ شہریوں کو اپنی گاڑیاں چلانے میں دقت کاسامنا رہا۔ نصیرآباد، سبی، ڈھاڈر، ڈیرہ مرادجمالی، نوشکی، سوراب ، منگچر، مستونگ میں بھی سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصوررہے، کاروبار نہ ہونے کے برابر رہا۔
موسیٰ خیل منفی9اورسوراب میں منفی13تک درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔ صوبے بھرمیں گیس کی بندش اور سوختنی لکڑی کی قیمت میں اضافہ دیکھاگیا۔ نوشکی میں منفی11ڈگری جبکہ پشین سے نمائندے کے مطابق برشور، توبہ کاکڑی، بوستان، سرخاب، سرانان سمیت دیگرعلاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہے۔ گیس پریشر نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا رکھا۔کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں ہنہ جھیل اور اسپین کاریز میں پانی جم گیاجس کی وجہ سے کوئلے اور خشک لکڑی کی قیمتوں میں فی من 3سو روپے اضافہ ہوگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔