بھارت کی ایل او سی پربلا اشتعال گولہ باری، دو بزرگ شہری زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 10 جنوری 2021
بھارت رواں سال اب تک جنگ بندی  کی 38 مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے۔(فوٹو، فائل)

بھارت رواں سال اب تک جنگ بندی کی 38 مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے۔(فوٹو، فائل)

 راولپنڈی: بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری سے  دو شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بروہ اور کھنجر سیکٹر میں شہری آبادی  پرمارٹرگولے پھینکے۔بلا اشتعال فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے دو بزرگ زخمی ہوئے۔ زخمیوں کوضروری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال پہنچا دیاگیا

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت رواں سال اب تک جنگ بندی  کی 38 مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔