پی ایس ایل کا میلہ پھر سجنے کو تیار، ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 10 جنوری 2021
کو شش کریں گے کہ ایونٹ شائقین کی موجودگی میں کرائیں، چیئرمین پی سی بی

کو شش کریں گے کہ ایونٹ شائقین کی موجودگی میں کرائیں، چیئرمین پی سی بی

 لاہور: جنگ سے قبل ٹیموں نے ترکش میں تیر سجالیے،پی ایس ایل 6کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جارح مزاج اوپنرز کرس گیل اور ٹام بینٹن کا انتخاب کرلیا،حسن علی پہلی ہی پک میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی توجہ کا مرکز بن گئے،راشد خان لاہور قلندرزکے اسکواڈ میں شامل ہوئے،کرس لین اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے،پشاور زلمی نے ڈیوڈ ملر اور مجیب الرحمان کا چناؤکرنے کے ساتھ امام الحق کی خدمات بھی حاصل کرلیں،کراچی کنگز نے ڈینیل کرسٹیان اور محمد نبی کو اپنا بنا لیا،کارلوس بریتھ ویٹ،جو ڈینلی،روی بوپارا، ڈیل اسٹین سپلیمنٹری پلیئر کے طور پر مختلف ٹیموں کو جزوی طور پر دستیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہونے والے ڈرافٹ میں تمام 6 ٹیموں نے پی ایس ایل 6کیلیے پلیئرز منتخب کر لیے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم میں سرفراز احمد، ڈائمنڈ میں بین کٹنگ، محمد حسنین محمد نواز، گولڈ میں اعظم خان، نسیم شاہ، سلور میں زاہد محمود اور انور علی کو برقرار رکھا تھا، ڈرافٹ میں پلاٹینیم پلیئرز کرس گیل اور ٹام بینٹن کو لیا، گولڈ میں عثمان شنواری،سلور میں کیمرون ڈیلپورٹ،قیس احمد اور عبدالناصر کو چنا گیا، ایمرجنگ کیٹیگری میں صائم ایوب اور آرش علی خان، سپلیمنٹری میں ڈیل اسٹین اور عثمان خان کو رکھا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم میں شاداب خان، ڈائمنڈ میں کولن منرو، فہیم اشرف، گولڈ میں حسین طلعت، آصف علی، سلور میں موسیٰ خان اور ظفر گوہر کو برقرار رکھا تھا، واحد ٹریڈ میں پلاٹینم پلیئر ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ اور کولن انگرام کراچی کنگز میں چلے گئے تھے،ڈرافٹ میں وائلڈ کارڈ پک کے ذریعے حسن علی کا انتخاب کیا،ڈائمنڈ کیٹیگری میں لوئیس گریگوری،گولڈ میں فل سالٹ کو لیا گیا، سلور کیٹیگری میں روحیل نذیر، انگلینڈ کے ریس ٹوپلے اور افتخار احمد شامل ہوئے،ایمرجنگ میں محمد وسیم جونیئر اور سیفی عبداللہ کا انتخاب کیا گیا۔

سپلیمنٹری کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جورڈن اور عاکف جاوید کو منتخب کیا۔لاہور قلندرز نے پلاٹینیم میں محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، ڈائمنڈ میں فخر زمان،ڈیوڈ ویسا، حارث رؤف، گولڈ میں بین ڈنک اور دلبر حسین، سلور میں سہیل اختر کو اسکواڈ میں شامل رکھا تھا، ڈرافٹ میں راشد خان کا انتخاب کرلیا، گولڈ کیٹیگری میں سمت پٹیل، سلور میں ٹام بیل، ذیشان اشرف، آل راؤنڈر سلمان علی آغا، محمد فیضان کو برقرار رکھا، ایمرجنگ معاذ خان اور زاہد عالم کو چن لیا، سپلیمنٹری کیٹیگری میں جو ڈینلی اور احمد دانیال کا انتخاب ہوا۔

ملتان سلطانز نے پلاٹینیم میں شاہد آفریدی اور رائلی روسو، ڈائمنڈ میں سہیل تنویر، عمران طاہر، خوشدل شاہ، گولڈ میں جیمز ونس، شان مسعود اور عثمان قادر کو برقرار رکھا تھا، ڈرافٹ میں پلاٹینیم پلیئر کرس لین کا انتخاب کیا، سلور کیٹیگری میں قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان محمد رضوان، سہیل خان، صہیب مقصود، صہیب اللہ اور ایڈم لیتھ کو حاصل کیا،ایمرجنگ کیٹیگری میں شاہ نواز دھنی اور محمد عمر کو حاصل کرلیا، سپلیمنٹری کیٹیگری میں عمران خان جونیئر اور کارلوس بریتھ ویٹ کا انتخاب کیا گیا۔

پشاور زلمی نے پلاٹینیم میں وہاب ریاض، شعیب ملک، ڈائمنڈ میں کامران اکمل اور گولڈ میں لیام لیونگ اسٹون اور حیدر کو برقرار رکھا تھا، ڈرافٹ میں پلاٹینیم پلیئر ڈیوڈ ملر کو منتخب کیا،ڈائمنڈ کیٹیگری میں مجیب الرحمان اور شیرفین ردر فورڈ کو پک کیا،گولڈ میں عماد بٹ، سلور میں عمید آصف، ثاقب محمود، امام الحق، عمران رندھاوا اور فاسٹ بولر محمد عرفان جونیئر کو حاصل کرلیا، ایمرجنگ میں پشاور زلمی نے ابرار احمد اور محمد عمران کا انتخاب کیا، سپلیمنٹری کیٹیگری میں روی بوپارا اور عامر خان کو لیاگیا۔

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے پلاٹینیم میں بابراعظم، محمد عامر، ڈائمنڈ میں عماد وسیم، گولڈ میں عامر یامین، شرجیل خان، سلور میں وقاص مقصود اور ایمرجنگ میں ارشد اقبال کو برقرار رکھا تھا، ڈائمنڈ میں ڈینیل کرسٹیان اور محمد نبی کو لیا، گولڈ میں وکٹ کیپر چیڈوک والٹن، سلور جو کلارک، آل راؤنڈر دانش عزیز، محمد الیاس اور ذیشان ملک کا انتخاب کر لیا، ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی نے قاسم اکرم کو منتخب کیا جبکہ سپلیمنٹری میں نور احمد شامل ہیں۔

’’کورونا کے باوجود پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے‘‘

پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، کو شش کریں گے کہ ایونٹ شائقین کی موجودگی میں کرائیں، تاہم آگے کیا حالات ہوتے ہیں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

پی ایس ایل 6 کے اسکواڈز

کراچی کنگز
عماد وسیم (کپتان)، بابراعظم، محمد عامر، کولن انگرام، عامر یامین، شرجیل خان، وقاص مقصود، ارشد اقبال، محمد نبی، ڈین کرسٹیان، چیڈوک والٹن، جو کلارک، دانش عزیز، محمد الیاس، ذیشان ملک، قاسم اکرم، نور احمد

لاہور قلندرز
سہیل اختر(کپتان)، محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، ڈیوڈ ویسا، حارث رؤف، بین ڈنک، دلبر حسین، راشد خان، سمت پٹیل، ٹام بیل، ذیشان اشرف، سلمان علی آغا، محمد فیضان، معاذ خان، زاہد عالم، جو ڈینلی، احمد دانیال

اسلام آباد یونائیٹڈ
شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، کولن منرو، حسن علی، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، موسیٰ خان، ظفر گوہر، لوئس گریگوری، فل سالٹ، روحیل نذیر، ریس ٹوپلے، افتخار احمد، محمد وسیم جونیئر، سیفی عبداللہ، کرس جورڈن، عاکف جاوید

پشاور زلمی
وہاب ریاض(کپتان)، شعیب ملک، کامران اکمل، لیام لیونگ اسٹون، حیدر علی، ڈیوڈ ملر، مجیب الرحمٰن، شیرفین ردرفورڈ، عماد بٹ، عمید آصف، ثاقب محمود، امام الحق، عمران رندھاوا، محمد عرفان جونیئر، ابرار احمد، محمد عمران، روی بوپارا اور عامر خان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
سرفراز احمد (کپتان)، کرس گیل، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود، انور علی، ٹام بینٹم، عثمان شنواری، کیمرون ڈیلپورٹ، قیس احمد، عبدالناصر، صائم ایوب، آرش علی خان، ڈیل اسٹین اور عثمان خان

ملتان سلطانز
شان مسعود (کپتان)، شاہد آفریدی، رائلی روسو، سہیل تنویر، محمد رضوان، عمران طاہر، خوشدل شاہ، ملی، جیمز ونس، عثمان قادر، کرس لین، سہیل خان، صہیب مقصود، صہیب اللہ، ایڈم لیتھ، شاہ نواز دھانی، محمد عمر، عمران خان جونیئر اور کارلوس بریتھ ویٹ

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔