- روز ویلٹ ہوٹل بند نہیں کیا اسے چلانے کیلیے 150 ملین ڈالر قرض لے چکے، غلام سرور
- بھارت میں کسان احتجاج ملک گیر بغاوت میں بدل سکتا ہے، امریکی نیوزایجنسی
- جوبائیڈن سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے سبق حاصل کریں، چین
- کراچی میں سردی برقرار، پارہ بدستور 8.5 ڈگری ریکارڈ
- ایف آئی اے کی بھرتیوں میں فراڈ اور بے قاعدگیوں کا انکشاف
- پہلی ششماہی، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، مالیاتی خسارہ بڑھ گیا
- پیس میکر کے حامل مریض ایپل فون کو مناسب فاصلے پر رکھیں، ایپل کا انتباہ
- ویڈیو اسٹریمنگ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، تحقیق
- مشی گن کی خوش نصیب خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی
- یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا مہم کا نوٹس لے لیا
- روپے کے مقابل ڈالر کی قدر دوبارہ نیچے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
- اٹلی کے وزیر اعظم کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی پر مستعفی
- وزیراعلیٰ سے آئی جی پولیس بلوچستان کی الوداعی ملاقات
- فضل الرحمان، نواز شریف اور زرداری کے حکومت مخالف تحریک پر ٹیلیفونک رابطے
- سعودی عرب میں زوردار دھماکا
- علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اٹلی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- وفاقی کابینہ اجلاس میں وزرا کا عالمی عدالتوں میں کیسز ہارنے پر اظہار تشویش
- امریکی فوج میں اب خواجہ سرا بھی بھرتی ہوسکیں گے
- چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
لیوی مِنی: لیپ ٹاپ، ٹچ ٹیبلٹ اور گیم کونسول ایک ساتھ!

لیوی مِنی ایک ہی وقت میں لیپ ٹاپ، ٹچ اسکرین اور گیم کونسول بھی ہے۔ فوٹو: دی ورج ویب سائٹ
ٹوکیو: این ای سی اور لیپ ٹاپ بنانے والی مشہور کمپنی نے مشترکہ طور پر ایک دلچسپ اختراع پیش کی ہے جسے لیوی مِنی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک ہی وقت میں تیزرفتارلیپ ٹاپ، ٹچ اسکرین اور گیمنگ کونسول بن سکتا ہے۔
اس طرح لیوی کو پی سی گیمنگ کا ایک دستی نسخہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ سب سے پہلے یہ ایک مختصر اور طاقتور کمپیوٹر ہے جس پر1920 x 1200 ریزولوشن کا 8 انچ اسکرین نصب ہے۔ کمپیوٹنگ کے لیے اس میں گیارہویں جنریشن کا انٹیل پروسیسر لگایا گیا ہے جس میں زی گرافکس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
کھیلنے کے لے اسے ایک ڈاکنگ اسٹیشن پر لگایا جاسکتا ہےاور دائیں بائیں کنٹرولر لگائے جاسکتے ہیں۔ اس طرح یہ گیم کونسول بن گیا ہے جسے تیزرفتار گرافکس کے ساتھ لطف اٹھاتے ہوئے گیمز کھیلے جاسکتے ہیں۔ گیم کنٹرولر کے بٹن عین ایکس باکس گیم پیڈ کی طرح بنائے گئے ہیں جس سے بہت سے گیمرز واقف ہیں۔ لیکن لیپ ٹاپ کو مجموعی وزن 1.28 پونڈ ہے جو خاصہ بھاری ہوگا کیونکہ نائنٹینڈو سوئچ کا وزن صرف 0.88 پونڈ تک ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ سالانہ کنزیومر الیکٹرانکس شو(سی ای ایس) سے پہلے اس کا اعلان کیا گیا ہے۔
تاہم، تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اس اس طرح کے ڈیزائن دیکھنے میں تو بہت اچھے لگتے ہیں لیکن عملی افادیت اتنی زیادہ نہیں ہوتی۔ ان میں این ویڈیا کی بھی کچھ اختراعات شامل تھیں جو سی ای ایس سے قبل پیش کی گئیں لیکن بعد میں ناکام ہوگئیں۔
تاہم اسے ایک ڈاک اسٹیشن میں فٹ کرکے اپنے گھر کے ٹی وی سے بھی جوڑا جاسکتا ہے اور لیپ ٹاپ کا اسکرین مکمل طور پر ٹچ اسکرین بھی ہے۔ اس کی قیمت کے بارے میں اب تک کچھ نہیں بتایا گیا ہے محض قیاس آرائیاں ہی کی گئی ہیں جن کے مطابق 1700 ڈالر سے اس کی فروخت شروع ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔