سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی

ویب ڈیسک  اتوار 10 جنوری 2021
 آصف زرداری کی طبیعت بگڑنے کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم بلاول ہاؤس پہنچ گئی ہے(فوٹو، فائل)

آصف زرداری کی طبیعت بگڑنے کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم بلاول ہاؤس پہنچ گئی ہے(فوٹو، فائل)

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ایک بار پھر اچانک بگڑ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت بگڑنے کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم بلاول ہاؤس پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کو دل میں تکلیف کی شکایت بتائی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔