- گنج پن کی نئی دوا کے امید افزا نتائج برآمد
- ایک پراکتفا کریں، زائد شادیوں کے خواہشمند غلط فہمی کا شکار ہیں؛ سربراہ جامعہ الازہر
- چاکلیٹ سے بنے 8 فٹ بلند زرافہ کی ویڈیو وائرل
- عدالت نے فواد چوہدری اور فراز چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- برطانیہ؛ پاکستانی نژاد تفہین شریف پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر بن گئیں
- لاہور پولیس کا تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف دوبارہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- بجٹ 10 جون کو پیش ہونے کا امکان، 1155 ارب کے اضافی ٹیکس کی تجویز
- وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
- رواں مالی سال کے اختتام تک چاول کی ایکسپورٹ 2.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائیگی
- سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری پر جسٹس فائز کا چیف جسٹس کو خط
- ایشیا ہاکی کپ؛ پاکستان نے عمان کو ہرادیا
- 2013 کے بعد بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے
- پی ٹی آئی کارکنوں کے قتل کا مقدمہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف درج کیا جائےگا، وزیراعلی کے پی
- انتہا پسندوں نے بھارت کے پہلے وزیراعظم نہرو کا مجسمہ توڑ دیا
- جعلی مقدمے میں سزا دے کر اب یاسین ملک پر تشدد کیا جارہا ہے، مشعال ملک
- لاہورکے گریٹراقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان
- امید ہے جسٹس (ر) مقبول باقر چیئرمین نیب نہیں بننا چاہیں گے، فواد چوہدری
- کارکنوں کے قتل کا مقدمہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ پر درج کرائیں گے، وزیراعلیٰ کے پی
- حب بائی پاس پر ٹینکر نے 4 راہگیروں کو کچل دیا
- رواں ہفتے چین سے مالی پیکیج کی اچھی خبر ملے گی، وزیر خزانہ
3 ہزاراساتذہ کی عارضی بھرتیوں کیلیے باقاعدہ شیڈول جاری

درخواستیں 14اور 15جنوری کو وصول ہونگی، ٹیچرز کو45ہزار ماہانہ اعزازیہ ملے گا ۔ فوٹو:فائل
راولپنڈی: تمام گرلز اور بوائز ڈگری پوسٹ گریجویٹ کالجز میں3ہزار عارضی کالج اساتذہ کی بھرتیوں کیلیے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ عارضی بھرتیاں صرف 4ماہ کیلیے ہوں گی ،ان عارضی کالج ٹیچرز کو صرف 45ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ انکی بھرتیاں مقامی کالجز انتظامیہ خود کریگی۔ یہ بھرتیاں کورونا کی وجہ سے تدریسی کورس مکمل نہ ہونے کے باعث کورس کی فوری تکمیل کیلیے کرنے کی اجازت دی گئی۔ شیڈول کے مطابق ان بھرتیوں کیلئے درخواستیں 14اور 15جنوری دو روز وصول کی جائیں گی، 20جنوری کو جمع شدہ درخواستوں کی فہرستیں آویزاں ہوں گی اور21جنوری سے 23جنوری تک انٹرویوز ہوں گے۔
انٹرویوز پرنسپلز کی نگرانی میں قائم 3 رکنی کمیٹیاں کریں گی ،کمیٹی کے دیگر دو ممبران میں وائس پرنسپل یا سینئر موسٹ پروفیسر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ہوں گے ، یکم فروری کو بھرتی کئے جانے والوں کی فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی، یہ عارضی کالج اساتذہ انٹرنیز فروری سے 31مئی تک فرائض سرانجام دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔