مصباح کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں صداقت نہیں ، پی سی بی           

ویب ڈیسک  پير 11 جنوری 2021
مصباح الحق کل کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوں گے، ترجمان پی سی بی

مصباح الحق کل کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوں گے، ترجمان پی سی بی

لاہور: پی سی بی کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ مصباح الحق کل کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوں گے جس کے بعد کرکٹ کمیٹی اپنی سفرشات بورڈ کو دے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔