- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
وزیراعظم عمران خان کا بجلی کی بچت کےلیے انوکھا اقدام
کراچی: وزیراعظم عمران خان بجلی کی بچت کے لیے موسم سرما کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام اہم اجلاس اور ملاقاتیں وزیراعظم ہاؤس کے کھلے سرسبز لان میں کر رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندہ خصوصی کے مطابق وزیراعظم صبح اور دوپہر کے اوقات میں نماز مغرب سے قبل تک ہونے والی زیادہ تر ملاقاتیں اور اجلاس بند کمروں کے بجائے وزیراعظم ہاؤس کے کھلے سرسبز لان میں کرتے ہیں۔
وزیراعظم اپنی حکومتی مصروفیات کے ساتھ ساتھ لازمی طور پر اپنی صحت کے لیے ورزش بھی کرتے ہیں اور معمول کے مطابق نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تسبیح پر قرآنی آیات اور درود شریف پڑھتے رہتے ہیں۔
وفاقی حکومت کے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلے لان میں وزیراعظم کی زیادہ تر ہونے والی ملاقاتوں یا اجلاس کا مقصد قدرتی ماحول سے مستفید ہونا ہے، اس طرح دھوپ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد ہوتا ہے اور اس سے بجلی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
وزیراعظم کی اس طریقے کو گورنر سندھ اور دیگر اہم حکومتی وزراء نے بھی اپنا لیا ہے اور تمام اہم ملاقاتیں اور اجلاس کھلے سرسبز لان میں کیے جاتے ہیں۔
ایک اہم ٰ پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اس وقت تمام توجہ عوامی مسائل کے حل، معاشی استحکام اور امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے میں مرکوز ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔