رحمان ڈکیت کا بیٹا لاپتا، نانی سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئی

کورٹ رپورٹر  پير 11 جنوری 2021
نانی نے درخواست میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، تھانہ چاکیواڑہ اور دیگر کو فریق بنایا ہے (فوٹو: فائل)

نانی نے درخواست میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، تھانہ چاکیواڑہ اور دیگر کو فریق بنایا ہے (فوٹو: فائل)

 کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری کی بدنام زمانہ گینگ وار کے سرغنہ عبد الرحمان عرف رحمان ڈکیت کا بیٹا لاپتا ہوگیا، رحمان ڈکیت کی ساس نے الزام سیکیورٹی اداروں پر عائد کردیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق رحمان ڈکیت کی ساس نے نواسے کی بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزار گل نساء نے موقف اپنایا ہے کہ سادہ لباس اہلکار 2 روز قبل نواسے سائبان کو اٹھا کر لے گئے، سائبان کہاں ہے کوئی ادارہ تعاون نہیں کر رہا، نواسے کی بازیابی کے لیے پولیس کو کردار ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

خاتون نے درخواست میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، تھانہ چاکیواڑہ اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔