نیوی کپیٹن اور پولیس اہلکار کے دو قاتلوں کو 50 اور 25 سال قید کا حکم

کورٹ رپورٹر  منگل 12 جنوری 2021
سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے کالعدم تنظیم کے رکن سعد عزیز عرف ٹن ٹن اور طاہر حسین عرف منا پر یہ جرم بھی ثابت (فوٹو : فائل)

سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے کالعدم تنظیم کے رکن سعد عزیز عرف ٹن ٹن اور طاہر حسین عرف منا پر یہ جرم بھی ثابت (فوٹو : فائل)

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان نیوی کے کیپٹن اور پولیس اہل کار کے قتل کے 2 مقدمات میں سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے کالعدم تنظیم کے مجرم سعد عزیز عرف ٹن ٹن کو 2 مقدمات میں مجموعی طور پر 50 سال اور مجرم طاہر حسین عرف منہاس کو نیوی کے کیپٹن کے قتل میں 25 سال قید کا حکم سنادیا

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان نیوی کے کیپٹن اور پولیس اہل کار کے قتل کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے کالعدم تنظیم کے مجرم سعد عزیز عرف ٹن ٹن اور مجرم طاہر حسین عرف منا اس پر جرم ثابت ہوگیا۔

عدالت نے قتل کے 2 مقدمات میں مجرم سعد عزیز عرف ٹن ٹن کو مجموعی طور پر 50 سال قید کا حکم دے دیا۔ مجرم کو نیوی کے کیپٹن اور پولیس اہل کار کے قتل میں سزا سنائی گئی جبکہ مجرم طاہر حسین عرف منہاس کو نیوی کے کیپٹن کے قتل میں 25 سال قید کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے مجرم سعد عزیز کو مقتولین کے لواحقین کو 5، 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے اور مجرم طاہر منہاس کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم سعد عزیز کو ہرجانے کی عدم ادائیگی پر 6 سال اور طاہر منہاس کو 3 سال قید مزید بھگتا ہوگی۔

پولیس کے مطابق مجرموں نے ستمبر 2013ء میں کیپٹن ندیم احمد پر حملہ کیا جس میں ندیم احمد جاں بحق اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ٹیریسا احمد زخمی ہوگئی تھیں۔ مجرم سعد عزیر عرف ٹن ٹن نے 16 اکتوبر 2014ء کو نیو کراچی میں پولیس اہل کار وقار حسن کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔