ایبٹ آباد: ملک طاہرقتل کیس میں ایم پی اے فیصل زمان گرفتار

زبیر ایوب  منگل 12 جنوری 2021
انسداد دہشتگردی عدالت نے ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کردی،سی ٹی ڈی نے پکڑلیا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی عدالت نے ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کردی،سی ٹی ڈی نے پکڑلیا۔ فوٹو: فائل

ایبٹ آباد:  

تحریک انصاف کے رہنما ملک طاہر اقبال قتل کیس میں ایم پی اے فیصل زمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما ملک طاہر اقبال قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت ایبٹ آباد نے ایم پی اے فیصل زمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کردی، ان پر پی ٹی آئی کے رہنما ملک طاہر اقبال کے قتل کے منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ عدالت میں موجود ملزم فیصل زمان کوسی ٹی ڈی پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

تحصیل غازی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے طاہر اقبال اور ان کے ڈرائیور گل نواز کو 14ستمبر 2020کو قتل کردیا تھا ، سی ٹی ڈی پولیس نے بٹگرام کے رہائشی اجراتی قاتل کو گرفتار کیا جس نے انکشاف کیا کہ فیصل زمان نے اسے چودہ لاکھ روپے دیکر پی ٹی آئی کے رہنما کو قتل کرنے کا کہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔