بولڈ لباس پر تنقید، ارمینا خان نے تنگ آکر کمنٹس ہی بند کردئیے

ویب ڈیسک  منگل 12 جنوری 2021
جب تنقید حد سے بڑھ گئی تو ارمینا خان نے تنگ آخر کمنٹس کا آپشن ہی بند کردیا فوٹوفائل

جب تنقید حد سے بڑھ گئی تو ارمینا خان نے تنگ آخر کمنٹس کا آپشن ہی بند کردیا فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ ارمینا خان نے بولڈ لباس میں تصویر کیا شیئر کی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا جو اس حد تک بڑھ گیا کہ اداکارہ کو کمنٹس ہی بند کرنے پڑگئے۔

اداکارہ ارمینا خان سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ملکی معاملات پر خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتی ہیں۔ گزشتہ روز ارمینا خان نے اپنی ایک پرانی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ نہایت مختصر سیاہ رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ان کی تصویر پر ایک صارف نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان بیغیرتوں کو بولی ووڈ بھیجو۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ارمینا خان کے لیے نازیبا لفظ استعمال کیا۔ ارمینا خان نے بھی اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا میں وہاں جا چکی ہوں وہ اچھی جگہ ہے۔

لیکن جب تنقید حد سے بڑھ گئی تو ارمینا خان نے تنگ آکر کمنٹس کا آپشن ہی بند کردیا۔ تاہم یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ارمینا خان نے تو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کمنٹس کا آپشن بند کردیا۔ لیکن دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ان کی تصویر پر تنقید کی جارہی ہے۔

سدرہ نامی خاتون نے ارمینا خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا اس طرح کی فضول حرکت کرنے کا کیا مطلب ہے؟ پھر یہ واحیات عورتیں کہتی ہیں کے لوگوں کی سوچ گھٹیا ہے۔ ہمارا جسم مرضی کے نعرے کستی ہیں۔ میں خود ایک لڑکی ہوں کسی لڑکی کی مخالفت کرنا میرے لیے بھی مشکل ہے مگر یہ پوسٹ دیکھ کر میرا خون کھول گیا ہے۔

ملک ان کو اسلامی طور طریقوں کے مطابق چاہیے۔ انصاف ان کو اسلام کے مطابق چاہیے۔ حتٰی کے ان کو تحفظ بھی اسلام کے مطابق چاہیے۔ مگر خود اس پر عمل نہیں کریں گی۔ بہت سی ایسی اداکارائیں ہیں جو ایک دائرے میں رہ کر اپنا کام کرتی ہیں جیسے کے سارہ خان، ایمن، منال خان۔ کیا ان کی شہرت میں کمی آئی؟ بلکہ لوگوں نے ان کو سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔