- روز ویلٹ ہوٹل بند نہیں کیا اسے چلانے کیلیے 150 ملین ڈالر قرض لے چکے، غلام سرور
- بھارت میں کسان احتجاج ملک گیر بغاوت میں بدل سکتا ہے، امریکی نیوزایجنسی
- جوبائیڈن سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے سبق حاصل کریں، چین
- کراچی میں سردی برقرار، پارہ بدستور 8.5 ڈگری ریکارڈ
- ایف آئی اے کی بھرتیوں میں فراڈ اور بے قاعدگیوں کا انکشاف
- پہلی ششماہی، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، مالیاتی خسارہ بڑھ گیا
- پیس میکر کے حامل مریض ایپل فون کو مناسب فاصلے پر رکھیں، ایپل کا انتباہ
- ویڈیو اسٹریمنگ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، تحقیق
- مشی گن کی خوش نصیب خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی
- یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا مہم کا نوٹس لے لیا
- روپے کے مقابل ڈالر کی قدر دوبارہ نیچے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
- اٹلی کے وزیر اعظم کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی پر مستعفی
- وزیراعلیٰ سے آئی جی پولیس بلوچستان کی الوداعی ملاقات
- فضل الرحمان، نواز شریف اور زرداری کے حکومت مخالف تحریک پر ٹیلیفونک رابطے
- سعودی عرب میں زوردار دھماکا
- علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اٹلی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- وفاقی کابینہ اجلاس میں وزرا کا عالمی عدالتوں میں کیسز ہارنے پر اظہار تشویش
- امریکی فوج میں اب خواجہ سرا بھی بھرتی ہوسکیں گے
- چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
ایک سیریز کی کارکردگی کی بنیاد پر تنقید کرنا اچھی چیز نہیں، بابراعظم

عامر کی پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی جس کی بنا پر ڈراپ ہوئے، کپتان قومی ٹیم
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ میں مایوس کن پرفارمنس پر دکھ کا اظہار کردیا۔
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ انجری کی وجہ سے سیریز میں باہر بیٹھنا تکلیف دہ وقت تھا، انجری سے مکمل ٹھیک ہوکر پریکٹس شروع کردی ہے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے مکمل تیار ہوں، بڑی خوشی ہے طویل عرصے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان آرہی یے۔جنوبی افریقا کا پاکستان آنا خوش آئند ہے تاہم ہوم سیریز میں تماشائیوں کی کمی محسوس ہوگی۔
قومی کپتان کے مطابق ان فٹ ہوکر سیریز نہ کھیل سکنے کا افسوس ہے، ٹیم کو میری ضرورت تھی مگر میں نہیں کھیل سکا، جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے، جنوبی افریقا اچھی ٹیم ہے اس کے خلاف کامیابی اہم ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی نئے چیف سلیکٹر سے ملاقات نہیں ہوئی، ٹیم کے حوالے سے حالات دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
بابراعظم نے کہا کہ محمد حفیظ سینئر کھلاڑی ہیں ان سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے لیے محمد حفیظ کو روکنے کے لیے کوئی بات نہیں ہوئی تھی، بابر اعظم کے مطابق عبداللہ شفیق اور دیگر کھلاڑیوں میں بڑا کھلاڑی بننے کی صلاحیت ہے۔
محمدعامر کی ریٹائرمنٹ کے سوال پر بابر اعظم کا موقف تھا کہ عامر کی پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی جس کی بنا پر ڈراپ ہوئے، محمد عامر پرفارم کریں گے تو سلیکٹرز ضرور ان سے بات کریں گے۔ بابر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایک سیریز کی کارکردگی کی بنیاد پر تنقید کرنا اچھی چیز نہیں ہے، کارکردگی میں بہتری کے لیے مشکل وقت میں سپورٹ کرنا ہوگا، مجھے بولرز پر پورا بھروسہ ہے کہ یہ ہی لڑکے آئندہ سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔